Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat
بنانے اور دفن کرنے کے تمام مُعامَلات بذریعہD3 Video سکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ عِلْمِ دِین سیکھنے کاجذبہ رکھنے والے اسلامی بھائی اِس ایپلی کیشن کوپلے اسٹور(Play Store) سے “ Muslim's Funeral “ کے نام سے سرچ(Search) کر کے انسٹال(Install) کر سکتے ہیں۔
اےعاشقانِ رسول!بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے قَبْر و دفن کے بارے میں چند مسائل و آداب سُننےکی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ * ایک قَبْر میں ایک سے زیادہ بغیر ضرورت دفن کرنا جائز نہیں اور ضرورت ہو تو کر سکتےہیں۔ (بہار شریعت ، ۱ / ۸۴۶ ، فتاویٰ ہندیۃ ، ۱ / ۱۶۶ )* جنازہ قَبْر سے قبلے کی جانب رکھنا مُسْتَحب ہے تاکہ میِّت قبلے کی طرف سے قَبْر میں اُتاری جائے۔ قَبْر پاؤں کی جانب والی جگہ رکھ کر سر کی طرف سے نہ لائیں۔ (بہارِ شریعت ، ۱ / ۸۴۴)* ضرورت کے مطابق دو(2) یاتین(3) اور بہتر یہ ہے کہ طاقت ور اور نیک آدمی قَبْرمیں اُتریں۔ عَورت کی میِّت مَحارِم اُتاریں یہ نہ ہوں تو دیگر رشتے دار یہ بھی نہ ہوں تو پرہیزگاروں سے اُتروائیں۔ (فتاویٰ ہندیۃ ، ۱ / ۱۶۶)* عَورت کی میِّت کو اُتارنے سے لے کر تختے لگانے تک کسی کپڑے سے چُھپائے رکھیں۔ * قَبْر میں اُتارتے وقْت یہ دعا پڑھیں : بِسْمِ اللہِ وَبِاللہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللہ۔ (تنویر الابصار ، ۳ / ۱۶۶)* میِّت کو سیدھی کروٹ پر لٹائیں اور اُس کا مُنہ قبلے کی طرف کر دیں اورکفن کی بندش کھول دیں کہ اب ضرورت نہیں ، نہ کھولی تو بھی حرج نہیں۔ (فتاویٰ ہندیۃ ، ۱ / ۱۶۶ ، جوہرہ ، ص۱۴۰)* کفن کی گرہ کھولنے والا یہ دعا پڑھے : اَللّٰہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ یعنی اے اللہ پاک!ہمیں اِس کےثواب سےمحروم نہ کر اور ہمیں اِس کے بعد فتنے میں نہ ڈال۔ (حاشیۃ طحطاوی ، ص۶۰۹)