Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat
کی ہو۔ چنانچِہ مَدَنی اِنعامات پر عمل کی بَرَکَت سے نہ صِرف اُنہیں سورۂ مُلک زبانی یاد ہو چکی ہے ، بلکہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے اُنہیں کئی بار خواب میں امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیدار کی سعادت بھی مل چکی ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! وہ ڈویژن ذِمَّہ دار کی حَیْثِـیَّت سے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہیں ۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اِس وقت 108 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دِین کا پیغام عام کر رہی ہے ، اِنہی شعبہ جات میں سے ايك شعبہ “ مجلس کفن دفن “ بھی ہے۔ اِس مجلس کے کاموں میں ، شریعت اور مدنی مرکزکے دیے گئے طریقِ کارکے مطابق مسلمان میّتوں کے غسل و کفن اور لواحقین کی غمگساری کے تمام معاملات سَر انجام دے کر ثواب کمانا ہے۔ اَلۡحَمۡدُلِلّٰہ مجلسِ کفن دفن کے تحت وقتاً فوقتاً ، ملک و بیرونِ ملک ذِمہ داران و عاشقانِ رسول کے سُنّتوں اِجتماعات کا بھی اِنعقاد کیا جاتا ہے۔ مجلسِ کفن دفن کے تحت تیجے ، چالیسوے اور بَرسی کے موقع پر ثواب پہنچانے کے اِجتماع بھی کئے جاتے ہیں اور اِن میں رسائل بھی تقسیم کئے جاتے ہیں ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مجلسِ کفن دفن اور مجلسِ آئی ٹی کی کوشش سے عاشقانِ رسول کی آسانی کے لئے موبائل ایپلی کیشن بنام “ Muslim's Funeral “ (کفن دفن)بھی بنائی گئی ہے ، جس میں رُوح نکلنےکے وقْت کے اَہم کام ، غُسلِ میّت کا مکمل طریقہ ، کفن تیار کرنے کا طریقہ ، نمازِ جنازہ کا طریقہ ، قبر