• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • صدقے کے فوائد arrow icon
    • page 9
    book-logo
    book_icon
    صدقے کے فوائد
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

          پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم صدقہ و خیرات کرنے سے متعلق سُن رہی تھیں ۔   یقیناً اِخْلاص کے ساتھ راہِ خدا میں کیا جانے والا مال ضائع نہیں جاتا۔ راہِ خدا میں خرچ کرتے وقت  اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ جو چیز آپ کو  سب سے زیادہ پسندیدہ  ہو ، اسے صدقہ وخیرات  کیجئے کہ اس کاثواب  زیادہ ہے۔

           بدقسمتی سے صدقہ وخیرات کرنےمیں کنجوسی کامظاہرہ کیا جاتاہے ، یا پھر ایسی چیز  صدقہ کی جاتی ہے جوقابلِ استعمال نہیں رہتی۔ مثلاً جب دیکھا کہ روٹیوں  کو پھپھوندی لگ چکی ہے ، سالن ناراض(یعنی خراب) ہوچکا ہے ، یا ناراض(یعنی خراب) ہونے کے قریب ہے تو کسی غریب کو بھجوا دیتے ہیں۔  قُربانی کا گوشت جب اپنے اِستعمال کانہ رہے تو باندھ کرگھرمیں کام کرنےوالی ماسی کو دے دیتے ہیں۔ سیلاب سے متاثر  یاآفت میں مُبْتَلا لوگوں کو کم قیمت  کا راشن دلوا دیتے ہیں ، وہ کپڑےجو گھرمیں کوئی نہ پہنے ، یا وہ جُوتے جو پہننے کے قابل نہیں ہوتے ، غریبوںکی اِمداد اور صدقہ کےطورپربھیج دئیے جاتےہیں ، اگرچہ اچھی نِیَّت کے ساتھ اس طرح صدقہ کرنا بھی درست  ہے ، لیکن ذرا سوچئے! کیسی  عجیب  باتہےکہ جب اپنے کھانے  پینے یا اِستِعمال کی بات آئے تو عُمدَہ سےعُمدَہ چیز کااِنتِخاب(Selection)کیا جائےاورجب بات راہِ خُدا میں دینےکی آئےتو بچی کھچی یا کم قیمت والی چیزیں صدقہ وخیرات  کی جائیں ۔ اپنے بچوں کیلئے تو اَعلیٰ سے اَعلیٰ کوالٹی کی چیزیں خریدی جائیں ، لیکن جب کسی غریب کے بچے کودینا ہوتو گھٹیا کوالٹی کی چیز وہ بھی اِحسان جتاکر دی جائے ۔ ہم اپنے  گھر میں تو من پسند کھانے بڑے اہتمام کے ساتھ کھائیں  لیکن  اسی دوران کوئی مانگنے والا آجائے تو اسے بھگادیں یا گھر میں بچا ہوا باسی سالن جسے کوئی نہ کھائے اسے تھماکر اس خوش فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں کہ چلو کھانا ضائع ہونے سے بچ گیا اور  کسی غریب کا بھلا ہوگیا۔ حالانکہ ہونا یہ چاہیے کہ اللہ پاک نے جنہیں طاقت دی ہے وہ اچھی سے اچھی چیز اللہ پاک کی راہ میں صدقہ کرنے کی کوشش کیا کریں۔ آئیے! اب اللہ والوں کے بھی کچھ انداز  سنتی ہیں کہ اللہ پاک کے یہ نیک بندے اُس کی راہ میں خرچ کے سلسلے میں کیسے مخلص ہواکرتے تھے ، چنانچہ

    انگور کا خوشہ اسے دے دو

    حضرت نافع رَضِیَ اللہ عَنْہ سے روايت ہے : ایک مرتبہ حضرت عبدُاللہبن عمر  رَضِیَ اللہ عَنْہُمَا کو بیماری کی حالت میں انگور(Grapes) کھانے کی خواہش ہوئی تومیں ان کے لئے ایک درہم میں انگوروں کا ایک خوشہ خرید لایا۔ میں نے وہ انگوران کے ہاتھ میں رکھے ہی تھے کہ ایک مانگنے والے نے دروازے پر کھڑے ہوکرمانگا۔ حضرت عبدُاللہ رَضِیَ اللہ عَنْہ نے وہ انگور مانگنے والے کو دینے کا کہا تو میں نے عرض کی : اس میں سے کچھ تو کھالیجئے ، تھوڑے سے تو چکھ لیجئے۔ فرمایا : نہیں ، یہ اسے دے دو۔ تو میں نے وہ مانگنے والےکو دے دیئے ۔

                پھر میں نے مانگنے والے سے وہ انگور ایک درہم کے بدلے خریدلئے اور حضرت عبدُاللہ رَضِیَ اللہ عَنْہ کی خدمت میں لے آیا۔  ابھی ہاتھ میں رکھے ہی تھے کہ وہ مانگنے والا پھر آ گیا۔  آپ نے فرمایا : یہ اسے دے دو۔  میں نے عرض کی : آپ اس میں سے

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • دُرُوْدِ پاک کی فضیلت
    • بَیان سُننے کی نیّتیں
    • چار دِرْہَموں کے بدلے چار دُعائیں
    • صدقے کے فضائل پر 8فرامینِ مُصْطَفٰے
    • خرچ کرو اللہ کریم عطا فرمائے گا
    • بیٹے کواللہ پاک خوشحال کرے گا
    • ہاتھوں ہاتھ صدقے کی بَرَکت ظاہر ہوگئی !
    • پیر شریف کا روزہ اورمَدَنی انعامات پر عمل کے فوائد
    • نفل روزوں کی فضیلت
    • کونسا مال صدقہ کرنا چاہیے
    • انگور کا خوشہ اسے دے دو
    • نِیَّت کے بارے میں چند نکات
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami