• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • صدقے کے فوائد arrow icon
    • page 6
    book-logo
    book_icon
    صدقے کے فوائد
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    یہ سب شیطان کے وسوسے ہیں۔  صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا ، چنانچہ

     حضرت ابوکبشہ اَنْمارِی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روايت ہے : اُنہوں نے مکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو فرماتے ہوئے سُنا : ایک بات کہ جس پر ميں قسم کھاتا ہوں(وہ یہ ہے کہ) ، کسی بندے کا مال صَدَقہ کرنے سے کم نہيں ہوتا۔

     (مسند امام احمد ، مسند عبد الرحمن بن عوف ، ۱ / ۵۱۵ ، حديث :  ۱۶۷۴)

    پیاری پیاری اسلامی بہنو!اخلاص سے دیا ہوا صدقہ کیسی کیسی برکتیں لاتا ہے؟ آئیے! اس  بارے میں کچھ حکایتیں سنتی  ہیں :

    خرچ کرو اللہ کریم عطا فرمائے گا

    حضرت قیس بن سَلْعْ انصاری رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : ان کے  بھائیوں نے رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ان کی شکایت (Complaint)کی کہ وہ فضول خرچی کرتے ہیں اور اِس مُعاملے میں بہت کُھلا ہاتھ ہے ، نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُن سے فرمایا : تمہارے بھائیوں کا کیا مسئلہ ہے ، وہ اِس گمان پر تمہاری شکایت کررہے ہیں کہ تم اپنے مال میں بہت فضول خرچی کرتے ہو اور تمہارا ہاتھ بہت کھُلا ہے؟ میں نے عرض کی : یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !میں آمدنی میں سے اپنا حصہ لے کراللہ کریم کی راہ میں اور اپنے دوستوں میں خرچ کردیتا ہوں تو رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے میرے  سینۂ اقدس پر ہاتھ مبارک رکھا اور3 مرتبہ فرمایا : خرچ کر اللہ کریم تجھے عطا فرمائے گا۔ (حضرت قیس رَضِیَ اللہُ عَنْہ   فرماتے ہیں : )اس کے بعد جب بھی میں راہِ خدا میں نکلتا تو میرے پاس اپنی سواری ہوتی اور آج میرا یہ حال ہے کہ میں مال و آسائش میں اپنے بھائیوں سے بڑھ کر ہوں۔

    (معجم اوسط ، ۶ / ۲۱۰ ، حدیث : ۸۵۳۶)

    بیٹے کواللہ پاک خوشحال کرے گا

    حضرت عون بن عبدُاللہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ تابعی بزرگوں میں سے تھے۔ پوری توجہ کے ساتھ اللہ پاک کا ذکر کرنا ، مالداروں سے دُور رہنا اور غریبوں ، مسکینوں پر نرمی و شفقت کرنا آپ کی مبارک عادات تھیں۔ منقول ہے : ایک بار حضرت عون بن عبدُاللہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو بیس(20)ہزار سے زیادہ درہم  ملے تو آپ نے صدقہ کر دیئے۔ آپ کے کچھ دوستوں نے عرض کی : اگر آپ ان کو اپنے بیٹے کی خوشحالی کے لئے استعمال کرتے تو ...؟فرمانے لگے : میں نے اپنے آپ کو اس صدقے کے ذریعے مضبوط (Strong)کیا ہے اور میرے بیٹے کو اللہ پاک خوشحال فرما دےگا۔

    حضرت عون رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے اِخلاص اور اللہ کریم کی ذات پر کامل بھروسے سے دیئے ہوئے صدقے کا نتیجہ یہ نکلا کہ حضرت ابو اُسامہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : آلِ مسعود میں حضرت عون رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے بیٹے سے زیادہ کوئی خوشحال نہ تھا۔

    (اللہ والوں کی باتیں ، ۴ / ۳۰۲ )

     

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • دُرُوْدِ پاک کی فضیلت
    • بَیان سُننے کی نیّتیں
    • چار دِرْہَموں کے بدلے چار دُعائیں
    • صدقے کے فضائل پر 8فرامینِ مُصْطَفٰے
    • خرچ کرو اللہ کریم عطا فرمائے گا
    • بیٹے کواللہ پاک خوشحال کرے گا
    • ہاتھوں ہاتھ صدقے کی بَرَکت ظاہر ہوگئی !
    • پیر شریف کا روزہ اورمَدَنی انعامات پر عمل کے فوائد
    • نفل روزوں کی فضیلت
    • کونسا مال صدقہ کرنا چاہیے
    • انگور کا خوشہ اسے دے دو
    • نِیَّت کے بارے میں چند نکات
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami