Book Name:Quran-e-Pak Aur Naat-e-Mustafa

لیکن رضا نے ختم سخن اس پہ کر دیا

خالق کا بندہ خلق کا آقا کہوں تجھے

(حدائقِ بخشش،ص۱۷۴-۱۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس  سوشل میڈیا

      پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اللہپاک نےاپنےمحبوب کواس قدرخصوصیات اور شان و عظمت سے نوازا ہے کہ ہم شمار نہیں کر سکتے، لہٰذا  سیرتِ مصطفٰے کو جاننے، حضور نبیِ رحمت،شفیعِ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حقیقی  محبت  پانےکےلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی  دنیا بھر میں نیکی کی دعوت  عام کرنے کے لئے107 شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے۔دعوتِ اسلامی کے ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مجلس سوشل میڈیا(Social Media) بھی ہے۔جوسوشل میڈیا استعمال کرنے والوں(Social Media Users) تک قرآن و سنت کا پیغام پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ ”مجلس سوشل میڈیا “اس وقت جن ویب سائٹس پر کام کر رہی ہے،ان میں  یوٹیوب (YouTube) ، فیس بک ، ٹوئٹر ،انسٹا گرام  ، ٹیلی گرام (Telegram) اور واٹس ایپ شامل ہیں ۔فیس بک(Facebook)پر 10 پیجز (Pages) پر کام کیا جا رہا ہے ، جن میں دعوتِ اسلامی ، مولانا الیاس قادری ، مولانا عبید رضا ، حاجی عمران عطاری ، حاجی شاہد عطاری، عبدالحبیب عطاری دارالافتاء اہلسنت ، مدنی نیوز ، مدنی چینل ، مدنی چینل لائیو اور 30 سیکنڈ اَور لیس(Thirty seconds or less) شامل ہیں، جن سب  پر ملنے والے لائیک کی کل تعداد  تقریباً1 کروڑ 30 لاکھ ہے  ۔