Book Name:Quran-e-Pak Aur Naat-e-Mustafa

ترکیب بنائیے۔٭منہ دھونے کیلئے صابن کا جھاگ بنانے میں بھی پانی احتیاط سے خرچ کیجئے۔ ٭استِعمال کے بعد ایسی صابن دانی میں صابن رکھئے جس میں پانی بالکل نہ ہو ٭پی چکنے کے بعد گلاس میں بچا ہوا پانی پھینک دینے کے بجائے دوسرے اسلامی بھائی کو پلا دیجئے یا کسی اور استعمال میں لے لیجئے۔٭استنجا خانے میں لوٹا استعمال کیجئے کہ فوارے سے طہارت کرنے میں پانی بھی زِیادہ خرچ ہوتاہے اور پاؤں بھی اکثر آلود ہ ہوجاتے ہیں۔٭نل سے قطرے ٹپکتے رہتے ہوں تو فوراً اِسکا حل نکالئے ورنہ پانی ضائع ہوتا رہے گا۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آدابھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر کرنا بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

       پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَاللہ!آئندہ ہفتہ وار سنّتوں بھرے بَیان کا موضوع ہوگا ”پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری ادائیں“اس بیان میں پیارےآقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی چند پیاری پیاری اداؤں اور سُنَّتوں مثلاً پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بولنے کا انداز کیساتھا؟پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کھانے کا انداز کیسا تھا؟ پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا معاشرے میں رہنے کا انداز کیساتھا؟ساتھ ہی ساتھ صحابۂ  کرام وصحابیات  اور بزرگانِ دین رَحِمہُمُ اللّٰہُ المُبِیْن کی سنّتِ رسول سےوالہانہ محبت اور سُنَّتوں پر عمل کرنے کے واقعات کے بارے میں