Book Name:Quran-e-Pak Aur Naat-e-Mustafa

مراتب جو کسی اور کو بھی ملے ہوئے ہوں تو بادشاہ اپنے خاص اور چُنے ہوئے درباریوں کو وہ دینے کے ساتھ دیگر بھی کئی بہتر مرتبوں سےسرفراز کرتا ہے،اسی طرح  بادشاہِ حقیقی یعنی اللہ پاک نےہمارے پیارے نبی،مکی مدنی،محمدِ عربیصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو تمام مخلوق سے زیادہ انعامات دے کر اپنی خاص مہربانیوں سے مشرف کیااورقرآنِ کریم میں ربِّ کریم نے مختلف مقامات پر مختلف القابات کے ساتھ اپنے حبیب، حبیبِ لبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تعریف  فرمائی ہے،چنانچہ

        ٭سورۂ فتح  آیت نمبر 29میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو مُحَمَّدٌ رَّسُول اللہفرمایا٭تو سورۂ  اٰلِ عِمْرَان   آیت  نمبر 33میں  آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو”مصطفیٰ“قراردیاگیا۔٭سورۂ اٰلِ عِمْرَان  آیت نمبر 179 میں”مجتبیٰ“ فرمایا ٭تو سورۂ جنّ آیت  نمبر27 میں آپ کومرتضیٰ“ کے لقب سے یاد کیاگیا۔٭سورۂ  بَنِی اِسْرائیل  آیت  نمبر1میں عبدِ کامل٭ تو سورۂ مائِدَہ آیت  نمبر15میں آپ کو ”نور“فرمایا گیا ۔ ٭سورۂ  نِسَاء آیت نمبر174 میںبُرہان(یعنی  واضح دلیل )٭ تو سورۂ اَحْزَاب  آیت  نمبر40میں آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام کو”خَاتمُ النَّبِیِّیْن“فرمایاگیا۔٭سورۂ اَحْزَاب آیت  نمبر45میں شاہد یعنی حاضر و ناظر،سراجِ مُنیر(یعنی چمکتا ہوا سورج)اورداعی اِلَی اللہ(یعنی اللہ پاک کی طرف بُلانےوالا)فرمایاگیا۔٭سورۂ  یٰس آیت نمبر1میںآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ”یٰس٭تو  سورۂ طٰہٰ آیت نمبر1میںطٰہٰفرمایا گیا۔ ٭سورۂ  بقرہ  آیت  نمبر119میںبشیر (خوشخبری سنانے والا)اور”نذیر(ڈر سنانے والا)فرمایاگیا ہے۔ ٭سورہ مُزّمّل آیت  نمبر1میں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام کو ”مُزَّمِّل٭توسورۂ   مُدّثّر آیت  نمبر1میں مُدَّثِّر فرمایا گیاہے ۔٭سورۂ اٰلِ عمران   آیت  نمبر 164میں اللہ پاک نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام کو مومنوں پر   اپنا ”احسان“قراردیا٭توسورۂ  انبیاءآیت  نمبر 160میںآپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام  کو تمام عالمین  کیلئے ”رَحْمَت“ قرار دیا۔٭سورۂ قلم آیت  نمبر4میں آپ کو ”صاحبِ خُلْقِ عظیم“ فرمایا٭تو سورۂ  بَنِی