Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

طاعُون کو رحمت کیا(یعنی بنایا) ہے، اس کا رحمت ہونا اس اعتبار سے ہے کہ یہ شہید کے ثواب کو شامل ہے ،اگر چہ صورت کے اعتبار سے سخت تکلیف دہ ہے ۔ (تفہیم ا لبخار ی،  ۸/۸۰۰)

سُبْحٰنَ اللہ!اللہ کریم کی رحمت پر قربان! اس نے رحمتِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت کے لئےطاعون کہ جو پچھلی اُمّتوں کے لئے عذاب مقرر تھا،اِس اُمّت کے لئے اِسے رحمت بنادیا۔ جس سے یہ اندازہ لگانا ذرا بھی مشکل نہیں کہ اللہ پاک اپنے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اُمّت سے کتنی محبت فرماتا ہے۔

ذرا سوچئے!گناہوں کے سبب اگراس اُمّت کے لئے بھی طاعُون کو عذاب بنادیا جاتا تو کس قدر تکلیف و آزمائش ہوتی،لہٰذا ہمیں چاہئےکہ ہم اللہ پاک کی نافرمانیوں سے خودبھی بچیں اوردُوسری اسلامی بہنوں کو بھی بچائیں،خوب خوب نیکیاں کریں اور سُنّتوں بھری زندگی گزاریں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے گناہوں سے نفرت،نیکیوں سے مَحَبَّت اور سُنّتوں پر عمل کا جذبہ نصیب ہوتا ہے،لہٰذا اس مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر 8 مَدَنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکیوں کا ذخیرہ جمع کرتے ہوئے راہِ آخرت کے لیے سامانِ آخرت جمع کیجئے۔

      یاد رہے! 8 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام مَدَنی اِنْعَامات “کے مُطابِق روزانہ غوروفکر کرتے ہوئے ہر اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ  کو اپنے یہاں کی ذِمَّہ دار کو مَدَنی اِنْعَامات کا رِسالہ جمع کروانا بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! شبِ قدر وہ عظیمُ الشَّان رات ہے جس کی اَہَمِّیَّت و فضیلت کو مسلمانوں کا بچہ بچہ جانتا ہے،کیونکہ اِس رات میں قُرآنِ کریم اُتارا گیا،یہ رات ہزار (1000)مہینوں سے افضل ہے،اِس رات کی فضیلت میں قرآنِ کریم کے تیسویں(30ویں)پارےمیں ایک مکمل