Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

سے تحفے میں آئے تھے۔انہوں نے ایک سیب بادشاہ کو دیا اور کہا:کھاؤ۔اس نے عرض کی:آپ بھی کھائیے ۔ چنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے بھی کھائے اور بادشاہ نے بھی ۔ اس وَقْت بادشاہ کے دِل میں خیال گزرا کہ یہ جو سب سے بڑا اچھے  رنگ کا سیب ہے، اگراپنے ہاتھ سے اُٹھا کر مجھے دے دیں تو میں جان لوں گا کہ یہ ولی ہیں ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ نے وہی سیب اُٹھا کر فرمایا : ہم مصر گئے تھے، وہاں ایک جگہ پربہت سےلوگ جمع تھے،دیکھا کہ ایک شخص کے پاس ایک گدھا ہے اور اس  گدھے کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے ۔ ایک شخص کی ایک چیز دوسرے کے پاس رکھ دی جاتی ہے ۔ اس گدھے سے پوچھا جاتا ہے ، گدھا ساری مَجْلِس کا دورہ کرتا ہے ، جس کے پاس ہوتی ہے ، جاکر سر ٹیک دیتا ہے ۔  پھر وہ اللہ پاک کے ولی فرمانے لگے:یہ حِکایت ہم نے اس لئے بیان کی کہ اگر یہ سیب نہ دیں تو ہم ولی ہی نہیں  اور اگر دیں گے تو اس گدھے سے بڑھ کر کیا کمال دِکھایا۔یہ فرما کر سیب بادشاہ کی طرف پھینک دِیا ۔(بدگمانی،ص۳۵)

پیاری پیاری اسلامی بہنو! تَبَرُّکات کے معاملے میں شک نہیں کرنا چاہیے،البتہ یہ یاد رہے!ولی شریعت کاپابند ہوتا ہے۔ لمبی لمبی لِٹّوں والا،بہت سی انگوٹھیا ں پہننے والا،بے نمازی شخص ولی کیسے ہو سکتا ہے؟ یہ بھی یادرہے!ولی”عالِم“ہوتا ہے۔ آپ داتا صاحب، خواجہ صاحب، غوثِ پاک (رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن)بلکہ کسی بھی مشہور بزرگ کے واقعات پڑھیں گی تو آپ کو سب کی سیرت میں یہی ملے گا کہ ان  کی زندگی کا ابتدائی حصہ عِلْمِ دین  حاصل کرنے میں گزرا۔

یاد رکھئے!اچھا گمان رکھنے میں فائدے ہی فائدے ہیں،جبکہ بدگمانی میں نقصانات ہی نقصانات ہیں۔ افسوس!آج کے دور میں ایک تعداد ہے جو اچھا گمان رکھنے کی بجائے بدگمانی کی طرف زیادہ مائل ہوتی ہے۔بات بات پر بدگمانی کے نظارے عام ہیں۔کسی کو فون کریں اور وہ ریسیوReceiveنہ کرے تو بدگُمانی ، بیٹے کی توجہ ماں سے کم ہو جائے تو فوراً بہو سے بدگُمانی،اپنی ہی کمزور کارکردگی یا کسی تنظیمی پالیسی