Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

بڑا ہی مُقَدَّسْ اور بَرَکت والا صندوق(Box)تھا۔بنی اسرائیل میں جب کوئی اختلاف پیدا ہوتا تھا تو لوگ اسی صندوق سے فیصلہ کراتے تھے،صندوق سے فیصلے کی آواز اور فتح کی خوش خبری سُنی جاتی تھی،بنی اسرائیل اس صندوق کو وسیلہ بنا کر دعائیں مانگتے تھے تو ان کی دعائیں مقبول ہوتی تھیں،بلاؤں کی مصیبتیں اور بیماریوں کی آفتیں ٹل جایا کرتی تھیں، الغرض یہ صندوق بنی اسرائیل کے لئے تابوتِ سکینہ ،بَرَکت و رحمت کا خزانہ اورمددِ الٰہی کے اُترنے کا نہایت مُقَدَّسْ اور بہترین ذریعہ تھا۔ مگر جب بنی اسرائیل طرح طرح کے گناہوں میں ملوث ہوگئے اور ان لوگوں میں گناہ و نافرمانی اور گناہوں کا دور دورہ ہو گیا تو ان کی بداعمالیوں کی نحوست سے ان پر خدا پاک کا یہ عذاب  اُترا کہ قومِ عَمَالِقَہکے بدبختوں نے ایک لشکر کے  ساتھ ان لوگوں پر حملہ کردیا، ان لوگوں نے بنی اسرائیل کا قتلِ عام کر کے ان کی بستیوں کو تباہ و برباد کر ڈالا۔عمارتوں کو توڑ پھوڑ کر سارے شہر کو تباہ و برباد کرڈالا اور بَرَکت والے صندوق کو بھی اُٹھا کر لے گئے۔ اس مقدس تَبَرُّک کو گندگی کے کُوڑے خانہ میں پھینک دیا۔ لیکن اس بے ادبی کا قومِ عَمَالِقَہ پر یہ وبال پڑا کہ یہ لوگ طرح طرح کی بیماریوں اور بلاؤں میں جکڑ دیئے گئے۔چنانچہ قوم عَمَالِقَہکے5شہر بالکل برباد اور ویران ہو گئے۔ یہاں تک کہ ان بدنصیبوں کو یقین ہو گیا کہ یہ سب صندوق ِرحمت کی بے ادبی کا عذاب ہے،لہٰذا ان کی آنکھیں کھل گئیں۔ چنانچہ ان لوگوں نے اس مقدس صندوق کو ایک بیل گاڑی پر رکھ کربیلوں کوبنی اسرائیل کی بستیوں کی طرف ہانک دیا۔(عجائب القرآن،ص۵۲،۵۳ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کردہ واقعے سے معلوم ہوا!بزرگوں کے تَبَرُّکات کی توہین و بے ادبی کرنا اللہ پاک کے غضب کو دعوت دینا ہے،کیونکہ قومِ عَمَالِقَہ نے جب اس بَرَکت والےصندوق کی بے ادبی کی توان پر اللہ پاک کے غضب کا ایسا پہاڑ ٹُوٹا کہ وہ بلاؤں میں گھر گئے اور انہیں