Book Name:Allah Walon Ki Seerat

کے ایک سُنّی جامعہ سےکیا،پھر لاڑکانہ سے حیدر آباد اور پھر 1989 میں کراچی مُنْتَقِل(Shift) ہو گئے۔)مفتیِ دعوتِ اسلامی ،ص۱۳ ملخصاً)٭عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سےمَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اپنی عادات میں دیگر طَلَبَہ سےممتاز حیثیت کے حامِل تھے۔ ٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کا معمول تھا کہ روزانہ قرآنِ کریم  کی ایک منزِل کی تلاوت کرتے،یوں7دن میں مکمل قرآنِ پاک ختم کرلیا کرتے تھے۔٭زبان کی حفاظت کے معاملے میں بَہُت مضبوط ذہن بنا ہوا تھا،گفتگو خود  شروع کرنے کے بجائے اکثر  سامنے والے کا انتظار فرماتے۔٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کوکبھی قَہْقَہَہ لگاتےنہیں دیکھا گیا ،لبوں پرمسکراہٹ ضَروردیکھی جاتی۔٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےتحریرکردہ فتاویٰ کی تعدادتقریباً 4000ہے۔ ٭ 7 فروری2002ء میں اپنےمرشدِکریم،امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادریدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےساتھ حج و زِیارتِ مدینہ کی سعادت سے مُشَرَّف ہوئے۔)مفتی دعوتِ اسلامی، ص۱۴تا۱۶، ملخصاًو ملتقطاً)٭مفتیِ دعوتِ اسلامیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ حج کی سعادت ملنے کے بعد2002ءمیں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرُکن بنےاورآخری دم تک مرکزی مجلس ِ شوریٰ میں شامل رہے۔(مفتی دعوتِ اسلامی،ص۱۷ملخصاً) ٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کامعمول تھاکہ ہر ماہ پابندی سے 72 نیک کام کا رسالہ جمع کرواتے۔(مفتی دعوتِ اسلامی،ص۲۵)٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بہت سے نیک خوبیوں جیسے خوفِ خدا،عشق ِ رسول،دُنیا سے بے رغبتی،قَناعت پسند ی،صبر و  بُردباری اور عاجزی و اِنکساری كے پیکر تھے۔٭اس کے ساتھ ساتھ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرائض،واجبات،سُنَّتوں  اور مُسْتَحَبَّات پر  بھی عمل کرنے والے،اچھے اَخْلاق کے پیکر،وَقْت كی قدرکرنے والے تھے۔ )مفتی دعوتِ اسلامی،ص۳۴تا ۵۶ملخصاً وملتقطا)٭18مُحَرَّمُ الْحَرام1427؁ھ مطابق 17 فروری2006 ؁جُمُعَۃُ الْمبارَک کو بعد نَمازِ جمعہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ