Book Name:Imam Hussain Ki Ebadat

سےتربیت  ملی،حضورنبی رحمتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکاخاص فیضان ملا،یہی وجہ تھی کہ

       حضرتِ امامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُعلم وفضل میں یکتاتھے،حضرتِ امامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُایثاروتوکل کے پیکر تھے،حضرتِ امامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُشجاعت وبہادری میں بےمثال تھے،حضرتِ امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُتقویٰ وپرہیزگاری کےمالک تھے،حضرتِ امامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُصدقہ وخیرات کےبے مثال نمونےتھے،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُہر حال میں صبروشکر کےعادی تھے ،حضرتِ امامِ حُسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُبھلائی کےکاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےوالےتھے،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُعبادت و رِیاضت کےپیکر تھے،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُنفلی عبادت اورکثرت سےتلاوت قرآن کے شوقین تھے،یہاں تک کہ  بہت سی روایتوں میں آپ کی عبادت و ریاضت،نفل نمازوں  اور بھلائی کےکاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےکا تذکرہ ملتا ہے،آئیے !آپ کی عبادت کےمتعلق(2)روایات سنتی ہیں :چنانچہ

نمازو روزے کے پابند

1۔  علامہ ابنِ اثیرجزریرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہفرماتےہیں:كَانَ الْحُسَيْنُرَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَاضِلاً كَثِيْرَ الصَّوْمِ وَالصَّلٰوةِ وَالْحَجِّ وَالصَّدَقَةِ وَاَفْعَالِ الْخَيْرِ جَمِيْعِهَا یعنی حضرت سَیِّدُناامامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُکثرت سےنماز پڑھتے،روزہ رکھتے،حج کرتے،صدقہ وخیرات کرتےاورتمام بھلائی کےکاموں میں حصہ لیتے تھے۔(اسد الغابۃ، رقم:۱۱۷۳،الحسین بن علی، ۲/۲۸)

2۔  آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُکےبیٹےحضرتِ سَیِّدناامام زین العابدینرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہنےفرمایا:میرےوالدِگرامی حضرت سیّدناامامِ حُسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہدن اوررات میں ہزاررکعت نوافل ادافرماياكرتےتھے۔(عقد الفريد، باب من كلام الزهاد و أخبار العباد،۳/۱۱۴مختصرا)