Book Name:Imam Hussain Ki Ebadat

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! سُناآپ نےکہ حضرت ِامامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُکس قدر عبادت کاذوق وشوق رکھتےتھے،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُروزوں کی کثرت فرماتےتھے،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُکثیرنوافل اداکرتےتھے،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُکثرت سےصدقہ وخیرات کرتےتھے، حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نیک اعمال بجالاتے تھے،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُحج کی ادائیگی کے شوقین تھے،الغرض آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُ اپنی زندگی کےشب وروز ربِّ کریم کی اطاعت و فرمانبرداری اور عبادت وریاضت  میں گزارتےاورکوئی لمحہ(Moment)  فضولیات  میں نہ بسرکرتےبلکہ ہروقت دل یادِخداوندی میں مصروف رہتاتوزبان ذکرِخُداسےمعموررہتی گویاکہ آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُ اٹھتے بیٹھتے،چلتے پھرتے،کھاتےپیتے،سوتےجاگتے،ہرحالت میں اورہروقت ربِّ کریم کاذکرکرتے اور خصوصاً نمازکی ادائیگی کابےحد خیال فرماتے اور بڑے ذوق و شوق  سےنمازادا فرماتےکیونکہ نمازکی تعلیم  توبچپن ہی میں نبی کریم،رؤف رحیمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے حاصل ہوئی تھی،یہ مدنی تربیت کاہی فیضان تھاکہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُفرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نوافل کی بھی بہت زیادہ کثرت فرماتے تھے۔

               سُبْحٰنَاللہ!قُربان جائیے!نواسَۂ رسول،جگر گوشَۂ بتول حضرت ِامامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُکی عبات و  ریاضت کےذوق و شوق پرکہ جنّتی نوجوانوں کےسردارہیں،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہ بلندمرتبہ صحابی ہیں،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُاہلِ بیتِ مُصطفٰےمیں شامل ہیں،حضرت ِامامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہ اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنامولیٰ علیرَضِیَ اللہُ عَنْہکےشہزادےہیں،حضرت ِامامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہحضرت بی بی فاطمہرَضِیَ اللہُ عَنْہَاکےجگر کےٹکڑےہیں،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہدوجہاں کےمالک و مختار، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نواسے ہیں،مگر پھر بھی فرائض  کے ساتھ ساتھ  نفلی  عبادت کی  کثرت فرمارہے ہیں۔