Book Name:Muharram-ul-Haram Ki Fazail

معاونت کرتی ہے ۔ ٭دل جوئی جنت کی طرف لے جاتی ہے۔ ٭دل جوئی جہنم سے بچاتی ہے، ٭دل جوئی سےدنیا بھی بہتر ہوتی ہے۔٭دل  جوئی سے قبر بھی روشن ہو سکتی ہے۔٭دل جوئی آخرت میں بھی کامیابیاں دلا سکتی ہے، اَلْغَرَض! دل جوئی میں فائدے ہی فائدے ہیں۔ لہٰذاجائز طریقے سے مسلمان عورتوں  کا مسلمان عورتوں ،اپنےمحارم اور بچوں کےابو کی دل جوئی کرنا بڑے اجر وثواب  کا باعث ہے۔ایسا کرنے سے جہاں آخرت اچھی ہوگی،وہیں نیکی کی دعوت عام کرنےمیں مدد ملے گی، آیئے!دل جوئی کرنے کےفضائل پر مشتمل (3) فرامینِ مُصطفٰے سنتی ہیں:چنانچہ

دل جوئی   کےفضائل

1۔       ارشادفرمایا: اللہ پاک کے نزدیک فرائض کی ادائیگی کے بعد سب سے افضل عمل مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے۔ (معجم                                                                         کبیر، ۱۱/۵۹، حدیث:۱۱۰۷۹)

2۔       ارشادفرمایا: بے شک مغفرت کو واجب کر دینے والی چیزوں میں سے تیرا اپنے مسلمان بھائی کا دل خوش کرنا بھی ہے۔ (معجم اوسط، ۶/۱۲۹،حدیث:۸۲۴۵)

3۔       ارشادفرمایا: جوشخص  کسی مسلمان کادل خوش کرتاہےتواللہ پاک اُس خوشی سےایک فرشتہ پیدا فرماتا ہےجو اللہ پاک کی عبادت اور اس کی  وحدانیت بیان کرتارہتا ہے۔ جب وہ آدمی مرنے کے بعد اپنی قبر میں پہنچتا ہے تو وہ فرشتہ اُس کےپاس آکر کہتاہے:کیا تم مجھےجانتے ہو؟آدمی کہتا ہے:تم کون ہو؟وہ کہتا ہے :میں وہ خوشی ہوں جوتُونےفُلاں بندےکےدل میں داخل کی تھی اور آج میں تیرا دل بہلاکر پریشانی دورکروں گا،میں تجھےتیری حجت یاددلاؤں  گا،میں نکیرین( قبر میں سوالات کرنےوالے فرشتوں )کےجواب میں  تجھے حق  پرثابت قدم رکھوں گا،میں قیامت کےدن تیرے ساتھ ہوں گا،ربِّ کریم  کی بارگاہ میں تیری شفاعت کروں گااورجنت میں تیرامقام دکھاؤں گا۔(موسوعة ابن ابی الدنیا،