Book Name:Muharram-ul-Haram Ki Fazail

نیاز کس چیز پر دلوائیں؟

       حضرتِ علامہ مولانامفتی محمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہفرماتےہیں:ماہِ محرم میں دس دنوں تک خصوصاً دسویں کوحضرت سیِّدُناامامِ حسینرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ ودیگرشہدائےکربلاکوایصالِ ثواب کرتےہیں کوئی شربت پرفاتحہ دلاتاہے،کوئی شیربرنج(چاولوں کی کھیر)پر،کوئی مٹھائی پر،کوئی روٹی گوشت پر،جس پرچاہوفاتحہ دلاؤجائز ہے،ان کو جس طرح ایصالِ ثواب کرو مَندوب ہے۔ بہت سے پانی اور شربت کی سبیل لگادیتے ہیں، جاڑوں(سردیوں)میں چائے پلاتے ہیں،کوئی کھچڑا پکواتا ہے جو کارخیر کرو اور ثوا ب پہنچاؤہوسکتا ہے،ان سب کو ناجائز نہیں کہاجاسکتا۔بعض جاہلوں میں مشہور ہےکہ محرم میں سوائے شہدائے کربلا کےدوسروں کی فاتحہ نہ دلائی جائے ان کا یہ خیال غلط ہے،جس طرح دوسرے دنوں میں سب کی فاتحہ ہوسکتی ہے،ان دنوں میں بھی ہوسکتی ہے۔( بہارِ شریعت، حصہ۱۶،۳/۶۴۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کواختتام کی  طرف لاتےہوئےسنّت کی فضیلت    اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنےکی سعادت  حاصل کرتی ہوں تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمان جنت نشان ہےجس نےمیری سنت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نےمجھ سےکی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔(مشکاۃالمصابیح،کتاب الایمان  باب الاعتصام  بالکتاب والسنۃ،۱/ ۵۵ حدیث: ۱۷۵)

سینہ تری  سُنَّت کا مدینہ  بنے آقا                              جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا  بنانا

تعظیم سادات کے مدنی پھول

پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے!تعظیم سادات کےبارےمیں چندمدنی پھول سننےکی