Book Name:Muharram-ul-Haram Ki Fazail

الٰہی سنتی رہی۔جب لوگوں نے قرآنِ حکیم ختم کر لیا۔تو وہ لڑکی اس طرح دعا مانگنے لگی:یااللہ! تجھےاس رات کی حرمت کاواسطہ اوران لوگوں کاواسطہ جنہوں نےساری رات تیرا ذکر کرتےہوئے جاگ کرگزاری ہے!مجھےعافیت عطافرما دے، میری تکلیف دور کر دے اور میرے دل کی شکستگی(یعنی  ٹوٹنا)دور فرما دے۔ابھی اس کی دعا پوری بھی نہ ہوئی تھی کہ اس کی تکلیف اور بیماری ختم ہو گئی اور وہ اپنےپاؤں پر اٹھ کھڑی ہوئی۔جب باپ نےاس کوپاؤں پرکھڑےہوئےدیکھا توپوچھا: اےمیری بیٹی! کس نےتجھ سےاس رنج وغم اورمصیبت کودورکیاہے؟تو اس نےجواب دیا:اللہکریم نےمجھ پراپنی رحمت کابادل برسایااورانعامات ونوازشات میں ذرہ بھر بخل نہ کیا۔اےمیرےوالدِ محترم! میں نےاپنےپروردگارکی بارگاہ میں اس رات کاوسیلہ پیش کیاتواس نےمیری تکلیف دور فرما دی اور میرے جسم کو صحیح فرما دیا۔(الروض الفائق فی المواعظ والرقائق، المجلس الثانی والاربعون الخ، ص ۲۳۶)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

       پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کردہ واقعہ سےایک بات یہ معلوم ہوئی کہ عاشوراء کی رات دعائیں قبو ل(Accept) ہوتی ہیں،دوسرایہ بھی معلوم ہواکہ ہمارےبُزرگانِ دینرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِم شبِ عاشوراء کوعبادت وریاضت میں گزارتے تھے، وہ نیک لوگ دوسروں کو بھی جمع کرکے ربِّ کریم کا ذکرکرتے، تلاوتِ قرآن کرتے،یتیموں اور غریب ومسکین لوگوں کی دیکھ بھال کرتےتھےاوراس رات کابےحدادب واحترام کرتےتھےاور اپنےرزقِ حلال سے نذرونیاز کرتے تھے،لہٰذاہمیں بھی اس رات  کو عبادت میں اوردن کوروزےکی حالت میں  گزارناچاہئے۔ کیونکہ عاشوراء کےدن کی ایک فضیلت یہ بھی ہےکہ اس دن روزہ رکھنےکی بڑی برکتیں ہیں،خود ہمارے  پیارے آقا، مدینےوالےمُصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےاِس دن روزہ رکھنےکی ترغیب ارشادفرمائی ہے، آئیے!عاشوراء کےدن روزہ رکھنے کےفضائل پرتین