Book Name:Dukhyari Ummat Ki Khairkhuwahi

ہیں : اِصطلاح میں کسی کی خالص خیرخواہی کرنا جس میں بدخواہی(بُرا چاہنے)کاشائبہ(شک  وشبہ) نہ ہو یا خُلوصِ دل (یعنی اخلاص)سے کسی کا بھلا چاہنا نصیحت(یعنی خیرخواہی )ہے۔ (مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۵۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

       پیاری  پیاری اسلامی بہنو! افسوس!آج کل لوگ”یاشیخ اپنی اپنی دیکھ“ کےتحت صرف اپنے معاملات  سُلجھانے  کی  فکر میں رہتے ہیں۔ ٭ان کے آس پاس  کتنے ہی مسلمان کسی نہ کسی پریشانی میں مُبْتَلا ہوں گےمگر انہیں ان کا کوئی اِحساس  نہیں ہوتا۔ ٭بعض لوگوں کےاپنے جاننے والےقریبی افرادجیسےرشتےدار ، پڑوسیوں وغیرہ میں سے کتنے لوگ غربت اور طرح طرح کی پریشانیوں میں جکڑےہوئے ہوتےہیں مگر انہیں ان کی کوئی پروا نہیں ہوتی۔ ٭کتنے بیماروں کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون  پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے برباد ہو رہاہے  اس طرف  بھی اکثریت کی توجہ ہی نہیں ہوتی۔

          آئیے!اپنےاندردُکھیاری اُمَّت کی خیرخواہی کا جذبہ بیدارکرنے کے لئے فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سنتی ہیں ، چنانچہ 

   .1ارشادفرمایا : لوگوں کے لئے بھی وہی پسند کرو ، جو اپنے لیے پسند کرتے ہو ، جو اپنے لیے ناپسند کرتے ہو اسے دوسروں کےلیےبھی ناپسند کرو ، جب تم بولو تو اچھی بات کرو یا خاموش رہو۔

(مسند احمد بن حنبل  ،  حدیث معاذ بن جبل ، ۸ / ۲۶۶ ، حدیث : ۲۲۱۹۳)

حضرت مفتی احمدیارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتےہیں : ٭اللہ(پاک)کے لیےنصیحتیہ ہے کہ٭اللہ  پاک کی ذات و صفات کے مُتَعَلِّق خالص اسلامی عقیدہ رکھنا ، ٭خلوصِ دل سے(یعنی اِخلاص کے ساتھ)اس کی عبادت کرنا ، ٭اس کے محبوبوں سے مَحَبَّت(کرنا) ، ٭(اس کے)دشمنوں سے عداوت(یعنی دشمنی)رکھنا ، ٭اس کے مُتَعَلِّق اپنے عقیدے خالص رکھنا۔ ٭کتابُ اللہ یعنی قرآنِ