Book Name:Dukhyari Ummat Ki Khairkhuwahi

گھمنڈ میں تھا ، وہ زمین میں دھنسادیا گیا ، وہ قِیامت تک دھنستا ہی جائے گا۔ ([1])٭رسولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ چلتے تو کسی قَدر آگے جھک کر چلتے گویا کہ آپ بُلندی سے اُتر رہے ہیں ۔ ([2]) ٭اگر کوئی رُکاوٹ نہ ہو تو راستے کے کنارے  کنارے درمِیانی رفتار سے چلئے ، نہ اتنا تیز کہ دوسروں کی نگاہیں آپ کی طرف اُٹھیں  اور نہ اِتنا آہِستہ کہ آپ بیمار لگیں۔ ٭راہ چلنے میں پریشان نظری(یعنی بِلا ضرورت اِدھر اُدھر دیکھنا)سنّت نہیں ، نیچی نظریں کئے پُروَقار طریقے  پر چلئے۔ ٭چلنے یا سیڑھی چڑھنے اُترنے میں یہ احتیاط کیجئے کہ جوتوں کی آواز پیدا نہ ہو۔ ٭بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ راہ چلتے ہوئے جو چیز بھی آڑے آئے  اُسے لاتیں مارتے  جاتے ہیں ، یہ قطعاً غیرمُھَـذَّب طریقہ ہے ، اِس طرح پاؤں زخمی ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے ، اخبارات یا لکھائی والے ڈبوں ، پیکٹوں اور مِنرل واٹر کی خالی بوتلوں وغیرہ پر لات مارنا   بے اَدَبی  بھی ہے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب ، بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات)اور120صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اورامیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے”101مدنی پھول“اور”163مدنی پھول“ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاور پڑھئے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد



[1]   مُسلِم ، کتاب اللباس والزینۃ ، باب تحریم التبختر فی المشی...الخ ، ص۱۱۵۶ ، حدیث : ۲۰۸۸ملخصاً

[2]    شمائل ترمذی ، باب ما جاء فی مشیۃ رسول اللہ  ،  ص۸۷  ، رقم : ۱۱۸