Book Name:Madinah Kay Fazail Ma Yaad-e-Madinah

عطا فرمایا ہے ،چنانچہ

شفاعت واجب ہوجاتی ہے

       پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشادفرمایا:مَنْ زَارَقَبْرِیْ وَجَبَتْ لَہٗ شَفَاعَتِیْ یعنی جس نےمیری قَبْرکی زیارت کی اُس کےلئےمیری شفاعت واجب ہوگئی۔(دارقطنی،کتا ب الحج،۲/ ۳۵۱، حدیث: ۲۶۶۹)

       سُبْحٰنَ اللہ!ذراسوچئے تو سہی!وہ  کیساعظمتوں اور برکتوں والامقام ہے جس کی زیارت کریں تو شفاعت کی خیرات ملے،وہاں برکتیں عطا ہوں اور اگر وہیں دم نکل جائے تو شفاعت نصیب ہو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!اللہ کریم نے شہرِ مدینہ کو بے شمار خُصوصیات سے نوازا ہے۔ آئیے! بَرَکت حاصل کرنے کے لئے مدینے شریف کی چند خُصوصیات کے بارے میں سنتی ہیں اور اپنے دل میں اس پاکیزہ شہر کی عظمت مزید بڑھانے کا سامان کرتی  ہیں،چنانچہ

مدیْنۂ مُنَوَّرَہ کی خُصوصیات

(1)زمین کا کوئی ایساشہر نہیں جس کے مبارَک نام اتنے زیادہ ہوں جتنےمدینے شریف کے ہیں، حتّٰی  کہ بعض عُلما ئے کرام نے اس کے100نام تحریرفرمائے ہیں۔(2)مدیْنۂ پاک ایسا پاکیزہ شہر ہے جس کی مَحَبَّت اوریادمیں دنیا میں سب سے زیادہ زبانوں اور  تعداد میں قصیدے لکھے گئے، لکھے جارہے اور لکھے جاتے رہیں گے۔(3)پیارےنبی صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کی طرف ہجرت کی اور یہیں تشریف فرما رہے۔(4)اللہ پاک نے اِس کانام طابہ رکھا۔(5)محترم نبی صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب سفر سے واپَس