Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

گئی توبے صبری،٭بجلی چلی گئی تو بے صبری،٭پانی بند ہوگیا تو بے صبری،٭جنریٹر خراب ہوگیا تو بے صبری،٭کمیٹی ملنے میں تاخیرہوگئی توبے صبری،٭ٹریفک جام ہوگیا تو بے صبری،٭ کھانے وغیرہ میں نمک،مِرچ کم یا زیادہ ہوگیا تو بے صبری،٭کوئی کڑوی چیز مُنہ میں آگئی تو بے صبری،٭ٹھنڈے یا میٹھے پانی کی جگہ سَادہ یاکھارا پانی مِلا تو بے صبری،٭ ناشتہ یا کھانا وَقْت پر نہ ملا تو بے صبری،٭گرمی یا سردی بڑھ گئی تو بے صبری،٭ریل یا جہازوغیرہ  کی ٹکٹیں وَقْت پر نہیں ملیں تو بے صبری،٭سواری نہیں مل رہی تو بے صبری، ٭بیان کرنے یا نعت پڑھنے کا موقع نہیں دیا گیا تو بے صبری،٭کسی نے دل  دُکھادیا تو بے صبری،٭اچھا رشتہ نہیں مل رہا تو بے صبری،٭اچھا مکان نہیں مل رہا تو بے صبری، ٭کسی نے شادی بیاہ یا ولیمے میں نہیں بُلایا تو بے صبری،٭کسی نے بات سُن کر ٹال دی تو بے صبری،٭فریج،پانی کی موٹر یا اِستری وغیرہ کوئی چیز خراب ہوگئی تو بے صبری،٭کسی اسلامی بہن سےقرضہ مانگا مگر نہ ملا یا رقم اُدھار دی واپس نہ ملی تو بے صبری،٭کسی اسلامی بہن سے پانی مانگا مگر اس نے منع کردیا تو بے صبری،٭ کسی کی کال رِیسیونہ ہوئی تو بے صبری،٭ کرائے دار نے کرایہ دینے میں تاخیر کردی تو بے صبری،٭بس وغیرہ میں بِھیڑ کے سبب کسی نے پاؤں دبا دیا تو بے صبری، ٭پاؤں پھسل گیا یا چوٹ لگ گئی تو بے صبری،٭ مَدَنی مشورہ  شروع ہونے میں کسی وجہ سے دیر ہوگئی تو بے صبری،٭کسی ذمہ دار یا ماتحت اسلامی بہن سے دل دُکھ گیا تو بے صبری،٭کسی وجہ سے تنظیمی ذمہ داری واپس لے  لی گئی یا کسی دوسرے شعبے میں تبادلہ ہوگیا تو بے صبری،پڑوسن کی طرف سے کوئی تکلیف پہنچی تو بےصبری۔الغرض زندگی کے کم و بیش ہر شعبے سے تَعَلُّق رکھنے والوں کو بے صبری کی اس بُری آفت نے اپنی  لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

یاد رکھئے!مصیبتیں،پریشانیاں اور بیماریاں ہماری زندگی کا حصہ ہیں،لہٰذاان پر گھبرانا،چیخنا،چلانا،