Book Name:Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal

٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت 10شوَّالُ الْمُکَرَّم ہفتے کے دن ہوئی ۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریباً 4 سال کی عمر  میں ناظرہ قرآنِ پاک ختم کرلیا اور اسی عمر میں فصیح عربی زبان میں گفتگو فرمائی ۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریباً 6 سال کی عمر میں پہلا بیان فرمایا۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریبا ً 7 سال کی عمر میں رمضان المبارک  کے روزے رکھنا شروع کئے۔٭ اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریبا ً 8سال کی عمر میں وراثت کے مسئلے کا شاندارجواب لکھا۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریبا ً 8سال  ہی کی عمر میں نحوکی مشہورکتابہِدَایَۃُالنَّحْوپڑھ لی اور اس کی عربی شرح بھی لکھ دی۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے13 سال4 ماہ اور10 دن کی عمرمیں علومِ درسیہ سے فراغت  پائی، دستارِ فضیلت ہوئی، اسی دن فتویٰ لکھنے کا باقاعدہ آغازفرمایا اور درس وتدریس کا بھی آغازفرمایا۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی تقریبا ً19 سال کی عمر میں  سنّت نکاح ادا ہوئی اور ازدواجی زندگی کی ابتدا ہوئی ۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو تقریبا 21 سال کی عمر میں فتویٰ لکھنے کی اجازت ملی۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو تقریباً 22 سال کی عمر میں شرفِ بیعت اور تمام سلسلوں کی اجازت و خلافت حاصل ہوئی۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریبا ً22 سال کی عمر میں پہلی اردو کتاب تحریر فرمائی۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریباً23 سال کی عمر میں پہلی بارزیارتِ حرمین شریفین کا شرف حاصل ہوا۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو تقریبا 23 سال کی عمر میں علمائے مکۂ مکرمہ نے اجازتِ حدیث دی۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے تقریباً 27سال  کی عمر میں پہلی فارسی کتاب تحریر فرمائی۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریبا ً31 سال کی  عمر میں مشہورو معروف  قصیدۂ معراجیہ تحریر فرمایا۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریباً 45 سال کی عمر میں کتابفتاوی الْحَرَمَیْنتحریر فرمائی۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریبا ً50 سال کی عمر میں دارالعلوم منظراِسلام کی بنیاد رکھی ۔٭اعلی