Book Name:Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal
ہے۔
(ماہنامہ معارفِ رضا،ص87،کراچی ستمبرتا نومبر2008عیسوی)
خدمت قرآنِ پاک کی وہ لاجواب کی راضی رضا سے صاحبِ قرآں ہے آج بھی
احمد رضا کا تازہ گُلستاں ہے آج بھی خورشیدِ عِلْم ان کا درخشاں ہے آج بھی
(مناقبِ رضا،ص۶۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیاری پیاری ا سلامی بہنو! یقیناًقرآنِ کریم ایک مکمل ضابطۂ حیات اور سلامتی واَمن کے ساتھ زندگی گزارنے والے دُنیا کے تمام ہی مسلمانوں کے لئےراہِ ہدایت کا حقیقی چراغ ہے، جس کے مَفہوم ومَطلوب کوسمجھنےکے لئے اس کا آسان ترجمہ ہونا ضروری ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہقرآنِ کریم کے مُرَوَّجہ تمام اُردوتراجم میں سب سے بہترین اُردو ترجمۂ قرآن”کنز الایمان“ہے۔لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی مصروف زِندگی سے کچھ وقت نکال کر تِلاوتِ قرآن کے ساتھ ساتھ ترجمۂ کنزالایمان کا مطالعہ کرنے کی عادت بنائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی دینی خدمات اس قدر قابل ِ رشک ہیں کہ جس پر عوام تو عوام عُلَما کی عقلیں بھی حیران ہیں۔ آئیے!اعلیٰ حضرت کی علمی و عملی زندگی کا مختصر خاکہ ملاحظہ کیجئے،چنانچہ
اعلیٰ حضرت کی علمی و عملی زندگی کی چند جھلکیاں