Book Name:Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal

کہ”ایک بار مسجد لے جانے والا کوئی نہ تھا، جماعت کا وقت ہو گیا۔ طبیعت پریشان، ناچار خود ہی کسی طرح گِھسَٹتے ہوئے حاضر ہوئے اور باجماعت نماز ادا کی۔(عورتیں اور مزارات کی حاضری،ص ۱۸)

پیاری پیاری اسلامی بہنو! سنا آپ نے!اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کونماز سے کیسی مَحَبَّت تھی کہ سخت بیماری میں بھی نماز ادا فرمارہے ہیں ۔ ہمیں بھی چاہیے کہ ہم نماز سے محبت کریں اور گھر میں اس کی پابندی کریں اور نماز کے معاملے میں ہر قسم کی سستی سے بچیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حدیثِ پاک کے بارے میں مَدَنی پھول

پیاری پیاری اسلامی بہنو! بَیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےحدیثِ پاک کے بارے میں چند مَدَنی پھول سُننے کی سعادت حاصِل کرتی ہیں۔پہلے 2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مُلاحَظَہ کیجئے:(1)فرمایا:جو  دینی معامَلات کے بارے میں چالیس(40) حدیثیں  یاد کرکے میری اُمّت تک پہنچا دے گا اللہ پاک(قِیامت کے دن) اُس کو اِس شان کے ساتھ اُٹھائے گاکہ وہ  فقیہ  ہوگا اور میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا اور اُس کے لئے گواہی دوں گا۔)مشکاۃ المصابیح، کتاب العلم، الفصل الثالث،۱/۶۸،حدیث:۲۵۸ ((2)فرمایا:اللہ پاک اُس کوتَروتازہ رکھے جو میری حدیث کو سُنے،یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے۔(تِرمِذی، ۴/۲۹۸،حدیث:۲۶۶۵)٭اسلام میں کلامُ اللہ(یعنی قرآن) کے بعد کلامِ رسولِ اللہ(یعنی حدیثِ رسول)کا درجہ ہے۔(مرآۃ المناجیح،۱/۲) ٭ ہر انسان پر حُضور عَلَیْہِ السَّلَام کی اِطاعت فَرْض ہے اور یہ اِطاعت بغیرحدیث و سُنّت جانے ناممکن ہے۔(مرآۃ المناجیح ، ۱/۹)٭اَحادیث سے اِنکار کے بعد قرآن  پر اِیمان کا دعویٰ باطِلِ محض ہے۔(نزہۃ القاری ،۱/ ۳ ۶)٭ جب تک یہ معلوم نہ ہوجائے کہ یہ واقعی حدیث مبارَکہ ہے،اُس وَقْت تک بَیان نہ کریں۔(فیضان فاروق اعظم ، ۲/ ۴۵۱)٭آقا عَلَیْہِ السَّلَام کا