Book Name:Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal

بَیان سُننے کی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! اَلْحَمْدُلِلّٰہ شوال المکرم کا مبارک مہینا ہمارے درمیان جلوہ گر ہے۔یہ وہ عظیم الشان مہینا ہے جس کی دس تاریخ کو ہر سال سنیوں کے امام،اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان  کا یومِ ولادت دُنیائے اہلسنت میں انتہائی شایانِ شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔آئیے!اسی مناسبت سے آج  ہم بھی آپ کے علمی مقام ،آپ کی علمی خدمات،فتاویٰ رضویہ و کنز الایمان کا مختصر تعارف اور آپ کی عملی زندگی کی چند جھلکیاں ملاحظہ کرتی  ہیں۔آئیے!پہلےآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی علمی صلاحیت کا  ایک خوبصورت واقعہ سنتی ہیں ،چنانچہ

بارگاہِ رسول کا عطیہ

ایک دفعہ خلیفۂ اعلیٰ حضرت،حضرت علامہ مولانا الحاج شاہ محمد ہدایت رسول رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اور دیگر