Book Name:Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal

(Translator)ہیں جنہوں نے قرآنِ کریم کاایساترجمہ پیش کیا ہے،جس میں رُوحِ قرآن کی حقیقی جھلک مَوجُودہے،حیرت و تعجب کی بات یہ ہے کہ لفظی ترجمہ ہونے کےساتھ ساتھ بامُحاوَرہ بھی ہے اوریہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کےتَرْجَمے کی بہت بڑی خُوبی ہے۔

٭آپ رَحْمَۃُاللّٰہ عَلَیْہنےتَرْجَمہ کرواتےوقت اس بات کاخاص خیال رکھا ہے کہ ترجَمہ لُغَت کےمطابق ہواورالفاظ کے مختلف مَعانی میں سے ایسے مَعانی کا انتخاب کیا جائےجوپہلےاوربعدوالی آیت کےتعلُّق کوقائم رکھ سکے۔

٭اس ترجمےسےقرآنی حقائق، عِلْم ومَعارف کے وہ چھپے ہوئے رازظاہرہوتے ہیں جو عام طور پر دوسرے ترجموں سے واضح نہیں ہوتے۔

٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُاللّٰہِ عَلَیْہکے ترجمےکی ایک واضح ترین خصُوصیت یہ بھی ہےکہ آپ رَحْمَۃُاللّٰہِ عَلَیْہ نے ہرمُبارک مَقام پرانبیائےکِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکےادب و اِحترام اورعزّت وپاک دامنی کا بالخصوص لحاظ رکھاہے۔(فیضانِ اعلیٰ حضرت،ص ۴۷۶)

٭تَرْجَمَۂ کنزُ الایمانعلْم وحکمت کا خزانہ اورایمان کی حقیقی دولت ہے۔

٭تَرْجَمَۂ کنزُ الایمان میں احادیث ِ مُبارکہ،تابعین وتبع تابعین کےاقوال اوربزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی قابلِ اعتمادتفسیروں  کا خُلاصہ بھی مَوجُودہے۔

٭تَرْجَمَۂ کنزُ الایمان دُنیا کا بہترین ترجمۂ قرآن ہے ،جو کسی لائبریری(Library) میں بیٹھ کر یاکسی دُوسرے ترجمے کو دیکھ کریا تفاسِیر و اَحادیث یالُغات کی کتابوں کو پڑھ کرنہیں کیا گیا بلکہ زبانی لکھوایا گیا