Book Name:Allah Ki Rahmat Boht Bari Hay

تھے جنہیں اس وقت مجھ پر پىش  نہىں کىا گىا۔ حضرت ابو ذر رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کہتےہیں: میں نے دیکھا کہ یہ فرما کر رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اتنا مسکرائے کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مبارک داڑھیں ظاہر ہو گئیں۔ (مسلم،  کتاب الایمان،  باب أدنٰی أہل الجنۃ   الخ، ص۱۰۱،  حدیث:۴۶۷)     

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                     صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

عوام  میں پائی جانے  والی ایک غلط فہمی

پىاری پىاری اسلامى بہنو! یقیناً اللہپاک اپنے بندوں پر رحیم وکریم ہے، اس کی رحمت بہت وسیع ہے مگر ٭رحمتِ الٰہی کی وُسْعَت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم رب کی رحمت سے امید باندھ کر نیکیاں کرنا چھوڑ دیں، ٭رحمتِ الٰہی کی وُسْعَت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم رب کی رحمت سے امید لگاتے ہوئے گناہوں میں مشغول ہو جائیں۔ ٭رحمتِ الٰہی کی وُسْعَت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم  رب کی رحمت سے امید لگاتے ہوئےربِّ کریم کے احکامات پر عمل  کرنے میں سُستی کریں ۔٭رحمتِ الٰہی کی وُسْعَت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم رب کی رحمت سے امید لگاتے ہوئے جان بوجھ کر نمازیں قضاکرتی رہیں۔ ٭رحمتِ الٰہی کی وُسْعَت کا یہ مطلب  ہرگز نہیں کہ ہم رب کی رحمت سے امید لگاتے ہوئے بِلاعُذرِ شرعی ماہِ رمضان المبارک کے فرض روزے جان بوجھ کر چھوڑتی  رہیں۔٭رحمتِ الٰہی کی وُسْعَت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم رب کی رحمت سے امید لگاتے ہوئے دوسروں کو ستانا اور انہیں ایذا دینا شروع کر دیں۔٭رحمتِ الٰہی کی وُسْعَت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم رب کی رحمت سے امید لگاتے ہوئے اپنی موت، قبر اور آخرت کو بھلا بیٹھیں۔٭رحمتِ الٰہی کی وُسْعَت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم رب کی رحمت سے امید لگاتے ہوئے حساب کتاب کو بھول جائیں۔٭رحمتِ الٰہی کی وُسْعَت کا یہ