Book Name:Allah Ki Rahmat Boht Bari Hay

بَیان سُننے کی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ،  اُذْکُرُوااللّٰـہَ،  تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                       صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پىاری پىاری اسلامى بہنو! ماہِ رمضان جاری و ساری ہے۔ یہ مہینا اللہ پاک کی رحمتیں پانے کا مہینا ہے، یہ مہینا اپنے گناہوں کو بخشوانے کا مہینا ہے۔ اس مہینے میں اللہ پاک کی رحمتیں اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔ بڑے بڑے گناہگار اور خطاکار اس مہینے میں اللہ پاک کی رحمت سے جہنم سے آزادی (Freedom)کے پروانے پا کر جنت کے مستحق بنتے ہیں۔اسی مناسبت سے آج  کے بیان کا موضوع ہے اللہ کی رحمت بہت بڑی ہے“ یقیناً اللہ پاک کی رحمت بہت وسیع ہے،کئی آیاتِ مبارکہ اور احادیثِ کریمہ رحمتِ الٰہی کی وُسْعَت کو بیان کرتی ہیں،ان میں سے کچھ آج بیان کی جائیں گی، اس کے ساتھ ساتھ رحمتِ الٰہی کے کئی واقعات بھی بیان کئے جائیں گے۔یقیناً اللہ کی رحمت بہت بڑی ہے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم نیک اعمال سے دور اور گناہوں میں مبتلا ہو جائیں۔ایسی سوچ کتنی نقصان دہ