Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

(Pillar)کے پاس قرآنِ پاک کا ختم کیا اور بارگاہ ِ الٰہی میں گِریہ و زاری کی ہے۔نَماز اور تِلاوتِ قرآن سے آپ کو خُصوصی مَحَبَّت تھی،آپ پر ایسا کرم ہوا کہ رشک آتا ہے۔ منقول ہے:جب بھی لوگ آپ کے مزارِ پُراَنوارکے قریب سے گزرتے تو قبرِ انور سے تِلاوتِ قرآن کی آواز آرہی ہوتی۔(حلیۃ الاولیاء،  ۲/ ۳۶۴-  ۳۶۶ ملتقطاً و ملخصاً)

جَبیں میلی نہیں ہوتی دَھن میلا نہیں ہوتا

غلامانِ محمد کا کفن میلا نہیں ہوتا

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!بیان کردہ واقعات سے معلوم ہوا کہ اللہ پاک کے نیک بندے کس قدر شوق و محبت سے تلاوت فرمایا کرتے تھے، ہمیں بھی کثرت سے تلاوتِ قرآن  کرنی چاہیے۔ ایک تعداد تلاوتِ قرآن سے اس لیے محروم رہتی ہے کہ انہیں تلاوت کرنی  نہیں آتی۔ بچپن میں قرآنِ کریم پڑھنا کبھی سیکھاتھا تو بُھول گئے، یا سیکھا توہے مگر ٹھیک طرح سے  دُرست تلفظ کے ساتھ تلاوت کرنی نہیں آتی وغیرہ وغیرہ۔ اس کے حل کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جایئے اور دعوتِ اسلامی کے تحت اپنے قریب لگنے والے مدرسۃا لمدینہ بالغان میں داخلہ لے لیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ آپ بھی درست انداز میں تلاوتِ قرآن کرنا سیکھ جائیں گے۔ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے بالغ(بڑی عمر کے)اسلامی بھائیوں کو مختلف مقامات (مثلاً مساجد، دفاتر،  مارکیٹ،دُکان وغیرہ) اورمختلف اوقات میں فی سبیل اللہ مدنی قاعدہ ، ناظرہ تعلیمِ قراٰن  کے ساتھ ساتھ نمازکے بُنیادی مسائل بتائے جاتے ہیں،سُنّتیں اورآداب سکھائے جاتے ہیں۔ ملک و بیرونِ ملکمدرسۃ المدینہ بالغان کی تعداد تقریباً24238(چوبیس  ہزاردوسواَڑتیس)اورپڑھنے والوں کی تعدادتقریباً142650(ایک لاکھ بیالیس ہزارچھ