Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

کے بارے میں آتا ہے کہ کثیرمصروفىات کے باوجُود آپ کو تلاوتِ قرآن کے ساتھ عشق کى حد تک لگاؤ تھا،آپ  رَمَضان المبارک  میں روزانہ دن میں ایک مرتبہ قرآنِ پاک کا ختم فرماتےاور تراویح کے بعد نوافل میں ہر تین رات میں ایک مرتبہ ختمِ قرآن فرماتے۔( ارشاد السارى،  ۱/ ۶۴)

       (3) حضرت امام کتانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ کے بارے میں آتا ہے کہ آپ اللہ پاک کے ایسے ولی تھے کہ آپ نے طواف کے دوران 12 ہزار مرتبہ قرآن ِکریم کا ختم فرمایا۔(سیر اعلام النبلا، ۱۴/ ۵۳۵)

       (4) حضرت ابو بکر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے بارے میں آتا ہے کہ آپ نے اپنی زندگی کے40 سال ایسے گزارے کہ ہر رات اور دن میں ایک مرتبہ قرآنِ کریم کا ختم کرتے تھے۔(سیر اعلام النبلا،۸/۵۰۳)

       (5)ہمارے امامِ اعظم سیِّدُناامام ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ رَمَضانُ الْمبارَک میں اِکسٹھ (61)بار قراٰنِ کر یم خَتْم کیا کرتے۔تیس(30) دن میں ،تیس(30) رات میں اور ایک تراویح میں نیز آپ نے پَینتالیس(45) برس عشاء کے وُضُو سے نمازِ فجر ادافرمائی ۔ (بہارِ شریعت حصہ ۴ ص ۳۷، از فیضانِ رمضان)

       (6)  ایک روایت کے مطابِق امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے زندگی میں 55 حج کئے اور جس مکان میں وفات پائی اُس میں سات ہزار (7000)بار قراٰنِ مجید خَتْم فرمائے تھے۔(عقود الجمان ص ۲۲۱ از فیضانِ رمضان)

       (7)میرے آقا ا علیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:امام الائمہ سیِّدُنا امام اعظم (ابو حنیفہ ) رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے تیس(30) برس کا مل ہر رات ایک رکعت میں قراٰنِ کریم خَتْم کیا ہے۔ ( فتاوٰی رضویہ تخریج شدہ ج ۷ص۶ ۴۷ از فیضانِ رمضان)

(8)حضرتِ سَیِّدُنا ثابِت بُنانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ روزانہ ایک بار ختمِ قرآنِ پاک فرماتے تھے۔آپ ہمیشہ دن کوروزہ رکھتے اورساری رات قِیام (عبادت) فرماتے،جس مسجِد سے گزر تے اس میں دو رَکعت (تَحِیَّۃُ الْمَسْجِد)ضَرورپڑھتے۔تحدیثِ نعمت کے طور پر فرماتے ہیں:میں نے جامِع مسجِد کے ہرسُتُون