Book Name:Namaz Ki Ahmiyat
اےعاشقانِ رسول اسلامی بہنو! یادرکھئے!جان بوجھ کرنماز چھوڑنے والے سے شیطان بھی پناہ مانگتاہے،چنانچہ
منقول ہے:ایک شَخْص جنگل(Jungle)میں جارہا تھا،شیطان بھی اُس کے ساتھ ہولیا،اُس شَخْص نے دن بھر میں ایک بھی نَماز نہ پڑھی یہاں تک کہ رات ہوگئی، شیطان اُس سے بھاگنے لگا،اُس شَخْص نےحیران ہو کر بھاگنے کا سبب پوچھا :تو شیطان بولا:میں نے عمر بھر میں صرف ایک بارآدم عَلَیْہِ السَّلَام کو سَجْدہ کرنے کا اِنکار کیا تو لعنتی ہوگیا اور تُو نے تو آج پانچوں نَمازیں چھوڑدِیں، مجھے خوف آرہا ہے کہ کہیں تجھ پر عذاب اُترے اور میں بھی اس میں نہ پھنس جاؤں۔(دُرَّۃُ النّا صِحین،ص۱۴۴ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
عاشقانِ رسول اسلامی بہنو! ہمیں بھی نمازکی پابندی کرتے ہوئے پانچوں نمازیں اداکرنی چاہئیں۔آئیے!عذابِ الٰہی سے خودکو ڈرانے اورنمازوں کی عادت بنانے کیلئے نماز نہ پڑھنے کی 4 وعیدیں سنتی ہیں، چنانچہ
1۔ حضرت سیدنا ابو درداء رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے ارشاد فرمایا:ميرے خليلصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھے وصيت فرمائی :کسی کو اللہ پاک کا شريک نہ ٹھہرانا اگرچہ تمہارے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جا ئیں اور تمہیں جلا ديا جائے،فرض نماز جان بوجھ کر نہ چھوڑنا کيونکہ جو جان بوجھ کر نماز چھوڑ ديتا ہے اس سے امان اُٹھا لی جاتی ہے اور شراب ہرگز نہ پينا کيونکہ يہ ہر بُرائی کی جڑ ہے۔ (ابن ماجہ ،ابواب الاشربۃ ، با ب الخمر مفتا ح کل شر، حدیث: ۴۰۳۴، ۴/ ۳۷۶)
2۔ ارشاد فرمایا:جس نے نماز چھوڑی تو وہ اللہ پاک سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضب فرمائے