Book Name:Namaz Ki Ahmiyat
نبی آپ پر سلام )کیونکہ حضورِ اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکی رُوحِ مبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرماہوتی ہے۔(بہارِشريعت،حصّہ۶ا ص۹۶،شرح الشّفاء للقاری،۲/۱۱۸)٭جب کسی کے گھر میں داخل ہوناچاہیں تو اِس طرح کہئے:السلامُ علیکمکیامیں اندرآ سکتی ہوں؟٭اگر داخلےکی اجازت نہ ملے تو بخوشی لوٹ جائیے ہوسکتا ہے کسی مجبوری کے تحت صاحبِ خانہ نےاجازت نہ دی ہو۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
عاشقانِ رسول اسلامی بہنو! نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کے سبب دنیا کا نظام درست رہتا ہے اور ترک کی وجہ سے فساد برپا ہوجاتا ہے ۔ لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک نیکی پر کار بند رہیں گے اور اسکی دعوت دیتے رہیں گے اور برائی سے رکے رہیں گے اور اس سے منع کرتے رہیں گے۔ (نیکی کی دعوت کے فضائل ص 16) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! ہر ۔۔۔ کو ۔۔۔ مقام سے ۔۔۔ بجے اسلامی بہنیں مدنی دورے کے لیے روانہ ہوتی ہیں ۔ آپ بھی نیت فرمالیں کہ مدنی دورہ میں ضرور شرکت کریں گی۔ اِنْ شَآءَاللہ
عاشقان رسول اسلامی بہنو!قرآن مجید جو کہ رب پاک کا کلام ہے جس پر دینِ اسلام کے احکام کا مدار ہے۔ ایسا مبارک کلام ہے جس کا نہ صرف پڑھنا عبادت ہے بلکہ اس کی تو زیارت کرنا بھی عبادت ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! یکم رمضان سے ” فیضانِ تلاوتِ قرآن “ کورس کی ترکیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مقام پر ۔۔۔ بجے سے ۔۔۔ بجے تک ہوگی۔ توآئیے نیت فرمالیں کہ فیضانِ تلاوتِ قرآن سے فیض یاب ہونے کے لیے خود بھی شرکت کریں گی اور دوسروں کو بھی شرکت کی ترغیب دلائیں گی ۔ اِنْ شَآءَاللہ