Book Name:Namaz Ki Ahmiyat
ہوسکتا ہے کہ رات بھر وہ لیٹ کر ہی گُزار دے،پھر جب اُٹھ کر وُضو کرے اور فَجْر کی نَماز پڑھے تو عِشاء اور فَجْر کے درمیان کے گُناہوں کی بخشش ہوجاتی ہے اوریہی وہ نیکیاں ہیں جو بُرائیوں کو دُور کردیتی ہیں۔ (الاحادیث المختارۃ،۱/۴۵۰،حدیث: ۳۲۴ملتقطاً)
اےعاشقانِ رسولِ اسلامی بہنو!جوخوش نصیب اسلامی بہنیں پانچوں نمازیں ادا کرتی ہیں اللہ پاک اس کی بَرَکت سے انہیں بیماریوں سے شفاعطافرماتاہے ۔آج ہمارے یہاں ایسی نئی نئی بیماریاں ظاہر ہورہی ہیں، جن کا آج سے پہلے نام تک نہ سنا تھا،ان کے علاج کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی بیماریاں بڑھتی ہی جاتی ہیں،اگر سب مسلماناللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے نماز کی پابندی شروع کردیں تو اِنْ شَآءَ اللہ بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے،جیساکہ
پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ عالیشان ہے:اِنَّ فِی الصَّلٰوۃِ شِفَاءً یعنی بے شک نماز میں شفا ہے۔( ابن ماجہ، باب الصلاۃ شفاء، ۴/ ۹۸،حدیث: ۳۴۵۸) لہٰذا ہمیں چاہئے کہ بیمار ہوں یا تندرست ہرحال میں نہ صرف خود نماز کی پابندی کریں بلکہ دوسری اسلامی بہنوں کوبھی نماز کی ترغیب دلائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسولِ اسلامی بہنو! نَماز ایک بَہُت ہی عَظِیْم عِبادَت ہے،نماز مومن کے لئے جنَّت میں لے جانے والا بہترین عمل ہے، بدن کی عاجِزی، دل و دماغ کی حاضِری کے ساتھ دو رَکعتیں ادا کرنے والی کے لئے جنَّت واجِب ہو جاتی ہے،دو رَکْعت نمازدنیا اور جو کچھ اس میں ہے ان سب