Namaz Ki Ahmiyat

Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

سے بہتر ہے،نماز اللہ پاک کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے،نَماز میں ہر سجدے کے بدلے میں ایک نیکی لکھی جاتی،ایک گُناہ مِٹایا جاتا اور ایک دَرَجہ بُلند کیا جاتا ہے،نَماز پڑھنے والی کو  قیامت کے دن سَلامتی کے ساتھ جنَّت میں داخل کیا جائے گا،نَماز سے گُناہ جھڑتے ہیں،نَمازگُناہوں کے مَیْل کچیل کو دھو دیتی ہے،ایک نَماز پچھلی نَماز کے دوران ہونے والے گناہوں کو دھو ڈالتی ہے،نماز پڑھنے والی بھلائی  میں رات گُزارتی ہے،نمَاز بُرائیوں کو مِٹا دیتی ہے، نَماز پڑھنے والی کے لئے مَعْصوم فِرِشتے رَبّ کریم کی بارگاہ میں مَغْفِرت کی سِفارش کرتے ہیں،نماز پڑھنے والی اللہ پاک کی  حِفَاظَت میں رہتی  ہے،نَماز، نَماز پڑھنے والی کے لئےحِفَاظَت کی دعا کرتی ہے، نَماز پڑھنے والی کو پُورا پُورا بدلہ دیا جائے گا،نمازشیطان کا منہ کالا کرتی ہے۔

تو آئیے!مل کر نِیَّت کرتی  ہیں کہ آج سے ہماری کوئی نماز قضا نہیں ہوگیاِنْ شَآءَ اللہ، پانچوں نمازیں اداکریں گی اِنْ شَآءَ اللہ،دوسری اسلامی بہنوں کو بھی نمازوں کی ترغیب دلائیں گی یہ مَدَنی سوچ اپنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے ذیلی حلقے کے8 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ  لیتی رہیں گی اِنْ شَآءَ اللہ۔مَدَنی انعامات پر عمل کرتی  رہیں گی  اِنْ شَآءَ اللہ۔

اےعاشقانِ رسولِ اسلامی بہنو! ہم نماز کی اَہَمِّیَّت و فضائل کے بارے میں سُن رہی تھیں۔یاد رکھئے!نماز  دِین کا سُتون ہے،نماز بیماریوں سے بچاتی ہے ،نماز روزی میں بَرَکت کا ذریعہ ہےاورعذاب ِ قبر سے بچانے کے ساتھ ساتھ اندھیری قبر کا چراغ بھی ہے۔قرآن وحدیث میں جہاں بھی نماز کی اَدائیگی کا حکم آیا ہے  اس سے مُراد نماز کو تَمام تَر فَرائض و واجِبات کے ساتھ اَدا کرنا ہے۔