Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj (Shab-e-Mairaj-1440)

اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت مولانا شاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفتاویٰ رضویہ جلد23،صفحہ نمبر152پر فضائلِ صدقات کی احادیث ذکرفرماکر ان فضائل کو مَدَنی پھولوں کی صورت میں بیان فرماتے ہيں: ان حديثوں سے ثابت ہوا کہ جو مسلمان اس عمل ميں نيک نيت(اور)پاک مال سے شريک ہوں گے انہيںاللہپاک کےکرم اور بارگاہ ِ رسالت سےبےشمارفائدے حاصل ہوں گے:چنانچہ

(1)صدقہ دینے والے اللہ پاک کی عطا سے بُری موت سے بچيں گے،(2)صدقہ دینے والوں پر ستّر(70)دروازے بُری موت کےبند ہوں گے۔(3)صدقہ دینے والوں کیعُمريں زیادہ ہوں گی۔ (4)صدقہ دینے والوں کی گنتی بڑھےگی۔(5)صدقہ دینے کی برکت سے رِزق کی کشادگی ہوگی،(6)صدقہ دینے کی برکت سے مال کی کثرت ہوگی،(7)صدقہ دینے کی عادت کی بَرَکت سےکبھی محتاج نہ ہوں گے،(8)صدقہ دینے والےخير و بَرَکت پائيں گے۔(9)صدقہ دینے والوں سے آفتيں بلائيں دور ہوں گی،(10)صدقہ دینے کی برکت سے بُری قضا ٹلے گی،(11)صدقہ دینے کی بَرَکت سےستّر(70)دروازے بُرائی کےبند ہوں گے،(12)صدقہ دینے کی برکت سےستّر(70)قسم کی بلا دُور ہوگی،(13)صدقہ دینے والوں کےشہرآباد ہوں گے،(14)صدقہ دینے کی بَرَکت سےشکستہ حالی دورہوگی۔(15)صدقہ دینے کی برکت سےخوفِ انديشہ زائل اور اطمينانِ خاطر حاصل ہوگا۔(16)صدقہ دینے کی برکت سےمدد ِالٰہی شامل ہوگی۔(17)صدقہ دینے والوں کے لئے رحمتِ الٰہی واجب ہوگی۔(18)صدقہ دینے والوں پر فرشتے درودبھیجيں گے۔(19) صدقہ دینے والےرضائےالٰہی کےکام کريں گے۔(20)صدقہ دینے والوں سےغضبِ الٰہی زائل ہوگا۔(21)صدقہ دینے والوں کے گناہ بخشے جائيں گے،صدقہ دینے والوں کے لئے مغفرت واجب ہوگی، صدقہ دینے والوں کےگناہوں کی آگ بجھ جائے گی۔(22)صدقہ دینے والے غلام آزاد کرنے سے زيادہ اجر ليں گے،(23)صدقہ دینے والوں کے ٹیڑھے کام درست ہوں گے ۔(24)صدقہ دینے کی بَرَکت سے آپس ميں مَحَبّتيں بڑھيں گی،(25)صدقہ دینے کی بَرَکت سے