Book Name:Zindgi Ka Maqsad

مجلس”شعبۂ تعلیم“

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اس میں شک نہیں کہ اللہ والوں کے ذکر سے جہاں اللہ پاک کی رحمتیں نصیب ہوتی ہیں، وہیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کا بھی جذبہ نصیب ہوتا ہے۔ یقیناً اگر ہم اللہ والوں کے نقشِ قدم پر چلنا شروع ہو جائیں تواللہ پاک کی رحمت سے اُمید ہے کہ ہم اپنے مقصدِ حقیقی میں کامیاب ہو کر اللہ پاک کی رحمتوں کے حق دار بن جائیں گے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی  کے مدنی ماحول میں انبیائے کرام، صحابَۂ کرام، تابعینِ عظام اور اولیائے کرام کے نقشِ قدم پر چلنے کی ترغیب دی جاتی ہے، آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں،اِنْ شَآءَ اللہ نیک بننے اور فکرِ آخرت میں کُڑھنے کا ذہن بنے گا۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں دُنیا بَھر میں مسلمانوں کو نیکی کے کاموں کی طرف گامزن کر رہی ہے، وہیں گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور مُختلِف تعلیمی اِداروں سے مُنْسَلِک لوگوں میں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو عام کرنے کیلئے مجلس شُعْبۂ تعلیم کا قِیام عمل میں لایا گیا،جس کا بُنْیادی مَقْصَدان اِداروں سے وابستہ لوگوں کودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول  سے وابستہ کرتےہوئےسُنّتوں کےمُطَابِق زِندگی گُزارنے کامدنی ذِہْن دینا ہے،یہ مجلس کالجز اور یونیورسٹیز کے اَساتذہ (Teachers) وطلبہ(Students) سے اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ تعلق قائم کر کے اِنہیں اُمت پر شفیق آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں سے روشناس کرواتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تَعْلیمی اِداروں میں مدنی اِنعامات کا سِلْسِلَہ جاری کرتی اور ہاسٹل میں مدرسۃ ُالمدینہ بالِغان قائم کر کے ان مُسْتَقْبِل کے مِعْماروں کوتعلیمِ قرآن کی لازوال دولت سے مالامال کرتی،ان کی دِیْنی و اَخْلَاقی تَربِیَت کی ہر مُمکن کوشش کرتی ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس شعبے سے وابستہ ہزاروں عاشقانِ رسول، گناہوں سےتائب ہوکرنمازی اور سُنّتوں