Book Name:Zindgi Ka Maqsad

زِندگی آمَد برائے بَندَگی

زِندگی بے بَندَگی شَرمِندگی

مختصر وضاحت:زندگی عبادت کرنے کے لیے ملی ہے، بغیر عبادت کے بسر کئے جانے والی زندگی شرمندگی کا باعث ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ! عبادت کرنے کے لیے اس کو سیکھنا بھی لازم ہے۔ جو عبادت لازم ہے ، اس کے ضروری مسائل سیکھنا بھی ضروری ہیں یعنی ہمیں ربّ پاک کی عبادت کرنی ہے اور جیسا حکم ہے، ویسی کرنی ہے۔

وقت کی ناقدری

       افسوس! صد افسوس! آج حالت عجیب ہوگئی ہے،ہر طرف گناہوں کی بھرمار ہے، مسلمانوں کی ایک تعداد ہے جوفضول کاموں میں مبتلا ہو کر وقت جیسی عظیم اور انمول نعمت کو برباد کرتی نظر آ رہی ہے۔ ٭دنیاکی مَحَبَّت اورفکرِآخِرت سے غفلت کے سبب مُسلمانوں کی بھاری اکثریَّت شوقِ عِبادت سے کوسوں دُور ہوتی جارہی ہے۔٭آج کا نوجوان قِطار میں لگ کر مہنگےداموں ٹکٹ خریدکرساری رات گناہوں بھرے میوزک پروگرام دیکھنے سننے کوتو تیار ہے مگر نماز ادا کرنے کی غرض سے چند منٹ کے لئے مسجد کا رُخ کرنے سے کَتراتا ہے۔ ٭نئی آنے والی فلم کو دیکھنے کےلیے سنیما گھر میں یا موبائل پر کئی کئی گھنٹے برباد کرنے کے لیے تو بہت وقت ہے، مگر دِین سیکھنے کےلیے وقت نہیں ملتا۔ ٭کئی کئی گھنٹے مختلف چینلز پر فحاشی و عُریانی بھرے مناظر دیکھنے کیلئے   وقت مل جاتاہے، مگر علمِ دِین سیکھنے کے لئے 100 فیصد اسلامی چینل ’’مَدَنی چینل‘‘دیکھنے میں نفس وشیطان رُکاوٹ بن جاتے ہیں ،٭کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو روزانہ سینکڑوں سطروں پر مشتمل اخبار پڑھ ڈالتے ہیں مگر انہیں مہینوں مہینوں قرآنِ پاک کی چند آیات کی تلاوت کی سعادت حاصل نہیں ہوتی، ٭ہفتے میں صِرْف ایک دن مدنی دورے