Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

(ذوقِ نعت،ص۲۰۷)

                             سُبْحٰنَ اللہ!سُنا آپ نے!اوراد و وظائف کی کیسی کیسی برکتیں ظاہر ہوتی ہیں کہ جب حضرت عوف بن مالکرَضِیَ اللہُ عَنْہُکو دشمنوں نےقیدمیں ڈال دیا،آپ نےحضورسراپا نور،شاہِ غیورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےعطا کردہ وظیفے کو کثرت سے پڑھا تو قدرتِ الٰہی کے جلوؤں کی بہاریں آگئیں،اللہ پاک کی مدد شاملِ حال ہوگئی،بیڑیاں خودبخود ٹُوٹ گئیں،قید سے آزادی نصیب ہو گئی،آپ کی کرامت سے اونٹوں کا ریوڑ آپ کی آواز پر آپ کے پیچھے پیچھے چل پڑااورآپاللہپاک کی رحمت کا نظارہ کرنے کے بعد خوشی خوشی اپنےگھر کی جانب  رواں  دواں ہوگئے۔بیان کردہ حکایت سے جہاں بہت سے خوشبودار مدنی پھول  اپنی خوشبو بکھیر رہے ہیں وہیں ہمیں لَاحَوْل شریف کی اہمیت و فضیلت بھی معلوم ہوئی کہ یہ ایک ایساطاقتور (Powerfull)وظیفہ ہے جومشکلات کی دلدل سے نکالنے میں نہایت فائدے مند ہے،لہٰذا جب بھی کوئی مشکل یا بیماری آگھیرےمثلاًدل کی گھبراہٹ ہوتی ہو،جانی یا مالی نقصان ہوجائے،مثلاًگاڑی،سامان یا رقم چوری ہوجائے، گھر، دُکان یا فیکٹری میں آگ لگ جائے، ناانصافی یا دھوکہ ہوجائے،دشمنوں کاخوف سکون ختم کردے،حالات خراب ہوجائیں،ناحق کسی مقدمے(Case)میں پھنسادیا جائے، کوئی حادثہ ہوجائے،قرض خواہ قرض لوٹانے کاتقاضا کریں، آندھی،سیلاب یازلزلہ آجائے، گھر میں کوئی بیمار ہوجائے الغرض ہر حال میں لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِکی کثرت کی جائے،اِنْ شَآءَاللہ فائدہ ہوگا اور فائدہ کیوں نہ ہو کہ خود رسولِ پاک،صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےاپنی زبانِ حق ترجمان سےلاحولشریف کے فضائل اور اس کی برکات