Book Name:Ikhtiyarat-e-Mustafa (12Shab)

جائیں۔یاد رکھئے! ہر مسلمان مرد و عورت پر پانچ وقت کی نماز فرض ہے۔نماز کی فرضیت کاانکار کرنے والادائرۂ اسلام سے خارج ہے ،چاہے اُس کا نام اور دیگر کام مسلمانوں والے ہوں۔جو بد نصیب ایک وقت کی نماز بھی جان بوجھ کر قضاء کر دیتاہے اُس کا نا م جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے۔

اللہ پاک کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی آمد کی خوشی میں جبریلِ امین عَلَیْہِ والسلام نے کعبے کی چھت پر جھنڈا نصب کیا۔

     اِنْ شَآءَاللہ!ہم بھی اپنے ہاتھوں میں اور اپنی سواریوں پر فیضانِ گنبدِ خضریٰ اورفیضانِ گنبدِ غوث و رضا سے مالا مال مدنی پرچم اُٹھائے جلو سِ میلاد میں شرکت کریں گے۔زور سے کہیے اِنْ شَآءَ اللہاور اِنْ شَآءَ اللہ12ربیع الاول کا روزہ بھی رکھیں گے کہ ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہر پیر کو روزہ رکھا کرتے تھے اور جب بارگاہِ رسالت میں پیر کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو ارشاد فرمایا:”اسی دِن میری ولادت ہوئی اور اسی دِن مجھ پرپہلی وحی نازل ہوئی“۔تو اِنْ شَآءَ اللہ ہم بھی یعنی آج روزہ رکھیں گے ۔ہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے اِنْ شَآءَ اللہ۔

بارہویں تاریخ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !آج بارہویں شب ہے اور 12 کے عدد سے ہم کو پیار ہے۔اسی بارہویں تاریخ کی پیاری پیاری نسبت سےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے بارہ ہفتہ وار اجتماعات میں اوّل تا آخر یعنی تلاوت،نعت ،بیان،ذکر،دُعا،رات اعتکاف،بعدِ فجر مدنی حلقہ اور اشراق چاشت تک شرکت اور اپنے ساتھ انفرادی کوشش کرکے دو دو اسلامی بھائی ساتھ لانے کی نیت کیجئے۔ اس ارادے سے ہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے اِنْ شَآءَ اللہ