Book Name:Ikhtiyarat-e-Mustafa (12Shab)

روامُحَمَّدٌرَسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد آمد ہے، اِن کے استقبال اور آپ کی خدمت کے لیے ہم آئی ہیں۔ اے آمنہ! دروازے کے باہر نظر ڈالو چاروں طرف دور دور تک فرشتوں کے میلے لگے ہوئے ہیں، گھر میں حوریں اور مکانِ عالیشان میں فرشتے حاضر ہیں،جن کی قطاریں آسمان تک ہیں“۔

پیارے نبی،میٹھے نبی،اچھے نبی،سچے نبی،آمنہ کے آنکھوں کے تارے نبی،دائی حلیمہ کے دُلارے نبی،بے سہاروں کے سہارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ختنہ شدہ،ناف بُرِیْدَہ(سرمہ لگی ہوئیں)آنکھوں کے ساتھ تشریف لائے۔ہر قسم کی آلائش(گندگی)سے پاک بلکہ آلائشوں(گندگیوں) سے پاک کرنے کے لیے تشریف لائے۔غیب سے آواز آنے لگی:ربِّ کعبہ کی قسم! کعبہ کو عزت مل گئی ۔ ہوشیار ہو جاؤ ! کعبہ کو ان کا قبلہ و مَسْکَن(رہنے کی جگہ) ٹھہرا دیا گیا ہے۔

مُصطفے جانِ رحمت،تاجدارِ رسالت،شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے دُنیا میں تشریف لاتے ہی ربّ کریم کی بارگاہ میں سجدہ کیا ۔ مبارک اُنگلیاں آسمان کی طرف اُٹھی ہوئی تھیں۔جنّتی پھولوں سے بڑھ کر حسین ہونٹ حرکت کر رہے تھے اور آواز آرہی تھی ،رَبِّ ھَبۡ لِیۡ اُمَّتِیۡ ،رَبِّ ھَبۡ لِیۡ اُمَّتِیۡ ،رَبِّ ھَبۡ لِیۡ اُمَّتِیۡ،ولادت ِ مُصْطَفٰے کے موقع پر 3 جھنڈے نصب کیے گئے،ایک مشرق میں ،ایک مغرب میں اور ایک خانہ کعبہ کی چھت پر۔

 حضرتِ سیدتنا آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں:وِلادت ِ مُصْطَفٰےکے وقت ایسا نور چمکا کہ مشارق و مغارب روشن ہوگئے اور میں نے مکے سے شام کے محلات واضح طور پر دیکھ لیے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے دُنیا میں تشریف لاتے ہی سجدہ فرمایا، کاش! اُس سجدے کے صدقے میں ہمیں سجدوں کی توفیق نصیب ہو جائے اور ہم پانچوں نمازیں مسجد میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ صفِ اوّل میں پڑھنے کے عادی بن