Book Name:Ikhtiyarat-e-Mustafa (12Shab)

صرف وہی حرام ہے بلکہ یہ ایمان ہونا چاہئے کہ نبیوں کے سردار، دوعالَم کے مالک و مُختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین و احادیث بھی کسی چیز کو حلال و حرام قرار دینے میں قرآنِ کریم ہی کی طرح دلیل ہیں جیساکہ خود نبیِ کریم،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے اِخْتِیارات پر اعتراضات کرنے والے بدنصیبوں کو خبردار کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:ممکن ہے کہ کوئی شخص اپنے تخت پر ٹیک لگا کر بیٹھے اور میری احادیث میں سے کوئی حدیث بیان کرنے کے بعدیہ کہے کہ ہمارے تمہارے درمیان اللہ  پاک کی کتاب قرآن موجود  ہے، ہمیں اِس میں جو چیز حلال ملے گی، صرف اُسی کو حلال اور اس میں چیز حرام ملے گی، صرف اُسی کو حرام جانیں گے۔(پھر فرمایا:)اَلَا وَاِنَّ مَا حَـرَّمَ رَسْوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ مَا حَـرَّمَ اللهُ یعنی خبردار!جس چیز کو اللہ پاک  کا رسول حرام کردے وہ بھی اللہ پاک کی طرف سے حرام  کردہ کی طرح حرام ہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

یاد رہے!اللہ پاک نے دُنیا میں کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار (,24,0001)پیغمبر بھیجے اور اُنہیں طرح طرح کے معجزات اور بے مِثال اِخْتِیارات سے مُشَرَّف فرمایا،مثلاً حضرت سَیِّدُنا عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کو مُردے زندہ کرنے،کوڑھ(ایک مرض جو خون کی خرابی سے پیدا ہوتا ہے)اور بَرْص(سفید داغ)کی بیماری دُور کرنے کے اِخْتِیارات و معجزات عطا فرمائے،حضرت سَیِّدُنا سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام  کو جِنّوں اور ہواؤں پر حکومت کرنے اور تین(3) مِیْل سے چیونٹی کی آواز سننے وغیرہ جیسے اِخْتِیارات عطا فرمائے اور جب اللہ پاک  نے شاہِ بنی آدم،شافعِ اُمَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو رسول بنا کر بھیجا تو چونکہ آپ اوّلین  و آخرین کے سردار بنائے گئے  ہیں، لہٰذا اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوپچھلے انبیا و رُسُل عَلَیْہِمُ  السَّلَام  سے بڑھ کر  فضائل و کمالات و اِخْتِیارات کا مالک  بنایا،حتّٰی کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو چاند سُورج پر


 

 



[1]    ابنِ ماجہ،کتاب السنۃ،باب تعظیم حدیث رسول اللہ   الخ،۱/۱۶،حدیث:۱۲