Book Name:Ikhtiyarat-e-Mustafa (12Shab)

کردیتا۔([1])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ احادیثِ مُبارکہ سے معلوم ہوا!حضورِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اگر چاہتے تو عشاء کی نماز کے وقت میں تبدیلی فرمادیتے کہ تہائی یا نصف رات سے پہلے نمازِ عشاء پڑھنا جائز ہی نہ ہوتا اور اسی طرح  وضو میں مِسواک کو فرض فرمادیتے کہ بغیر مِسواک نماز ہی نہ ہوتی۔ ([2]) مگر اُمَّت کی آسانی کی وجہ سے ایسا نہ فرمایا ۔

یاد رہے!مِسواک شریف ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بہت ہی پیاری سُنّت ہے ۔

اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے مَروِی ہے:اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ اِذَا دَخَلَ بَیْتَہُ بَدَاَ بِالسِّوَاکِ یعنی نبیِ کریم،رؤفٌ رَّحِیْم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب بھی مکانِ عالیشان میں تشریف لاتے، سب سے پہلے مِسواک ہی کِیا کرتے تھے۔([3])  اور رات یا دن میں جب بھی آرام فرماتے تو جاگ کر وضو سے پہلے مِسواک شریف کِیا کرتے تھے۔([4]) لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ دیگر سُنّتوں کے ساتھ ساتھ مِسواک شریف کی سُنّت پر بھی عمل کِیا کریں کہ اِنْ شَآءَاللہ سُنّت کا ثواب تو ملے گا ہی ساتھ ہی ساتھ مُنہ کی پاکیزگی اور اللہ پاک کی رِضا بھی حاصل ہوگی، جیساکہ

 فرمانِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:اَلسِّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ مَرْضَاةٌ لِلـرَّبِّ  یعنی مِسواک مُنہ کی


 

 



[1]   ابو داود،کتاب الصلوۃ، باب وقت العشاء الاخرۃ،۱/۱۸۵،حدیث:۴۲۲

[2]   مرآۃ المناجیح،۱/۲۸۰ماخوذا

[3]   مسلم،کتاب الطہارۃ،باب السواک،ص ۱۵۲،حدیث:۲۵۳

[4]    ابو داؤد،کتاب الطہارۃ ،باب السواک لمن قام من اللیل،۱/۵۴،حدیث:۵۷