Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten

کوئی غریب نواز تو کوئی داتا لگتا ہے

ذِمّے دار اسلامی بہنیں گھروں میں(مائک کے بغیر)اجتماعات فرمائیں، رَبِیْعُ النُّوْررَبِیْعُ الاوّلشریف کے دوران ہونے والے تمام اجتماعات میں جن سے ہوسکے وہ سار ا مہینا سبزمدنیپرچم ساتھ لایا کریں۔

گیارہ(11)کی شام کو ورنہ12ویں شب کو غسل کیجئے۔ہوسکے تو اس عیدوں کی عید کی تعظیم کی نِیَّت سے نیالباس،  چپّل، تسبیح، عِطر کی شیشی، قلم، پیڈوغیرہ اپنے استِعمال کی ہر چیز ممکنہ صُورت میں نئی لیجئے۔

آئی  نئی  حکومت  سکّہ  نیا  چلے  گا

عالَم نے رنگ بدلا صبحِ شبِ وِلادت

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تعزیت کرنے کے مدنی پھول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آئیے!شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے”نیک بننے کا نسخہ“سےتعزیت کرنے کے مدنی پھول سنتی ہیں:پہلے(2)فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے۔(1)جوکسی مصیبت زدہ سے تعزیت کرےگااس کےلئےاس مصیبت زدہ جیساثواب ہے۔( ترمذی، کتاب الجنائز ،باب ماجاء فی اجر من عزی مصابا،۲/۳۳۸ ،حدیث: ۱۰۷۵)(2)جوبندۂ مومن اپنےکسی مصیبت زدہ بھائی کی تعزیت کرے گا اللہ پاک قیامت کےدن اُسےکرامت کاجوڑا پہنائےگا۔( ابن ماجہ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی ثواب من عزی مصابا،۲/۲۶۸ ، حدیث: ۱۶۰۱)٭تعزیت کا معنیٰ ہے:مصیبت زدہ کو صبر کی تلقین کرنا۔تعزیت مسنون(یعنی