Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten
(قبالۂ بخشش ص۱۸۴)
تمام عاشقات رسول اسلامی بہنیں بَشُمول ذِمّہ داران،رَبیعُ النُّورشریف میں خُصُوصِیَّت کے ساتھ 30 دن تک روزانہ گھر کے اندر (صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحرموں میں)درسِ فیضانِ سُنَّت مَدَنی دَرْس جاری کریں اور پھر آئندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نیّت فرمائیں۔
اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے گھر پر 12عَدَد ورنہ کم اَزْکم ایک عَدَد سبز سبز مدنیپرچم رَبِیْعُ النُّوْرشریف رَبِیْعُ الاوّل کی چاند رات سے لیکرسارا مہینا لہرائیے ۔اِنْ شَآءَ اللہہر طرف سبز سبز مدنی پرچموں کی مدنی بہاریں مسکُراتی نظر آئیں گی۔
ضَروری اِحْتِیاط:اگرجھنڈے پر نَقشِ نَعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو، نہ ہی زمین پر تشریف لائے۔ نیز جُوں ہی رَبِیْعُ النُّوْر رَبِیْعُ الاوّلشریف کا مہینا تشریف لے جائے فوراً اُتارلیجئے۔ اگراحتِیاط نہیں کر پاتے اور بے ادَبی ہوجاتی ہے تو بِغیر نقش وتحریر کے سادَہ سبزپرچم لہرائیے۔
نبی کا جھنڈا لیکر نکلو دُنیا پر چھا جاؤ
نبی کا جھنڈا اَمْن کا جَھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
اپنے گھر پر 12جھا لَروں (یعنی لڑیوں)یا کم اَزْکم 12بلبوں سے 12 دن تک خُوب چَراغاں کیجئے ۔
مَشرق ومَغرب میں اِک اِک بامِ کعبہ پر بھی ایک
نَصب پرچم ہوگیا، اَھْلاً وَّ سَھْلاً مرحبا
(وسائلِ بخشش ص۱۴۶)