Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten

الاوّل”مرحبا یا مُصْطَفٰے“کی دُھومیں مَچاتے ہوئے بے شُمار جُلوسِ میلاد نکالے جاتے ہیں،جن میں لاکھوں عاشقانِ رسول شریک ہوتے ہیں ۔

مجلس مدنی انعامات

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! مدینہ منورہ کی محبت مزید بڑھانے کے لئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوت اسلامی  مدنی  کاموں کو مزید بڑھانے کیلئے کم وبیش 104 شعبہ جات (Departments) میں  دین کی خدمت کررہی ہے ،انہی شعبہ جات میں سے ایک ”مجلس مدنی انعامات“بھی ہےاس مجلس کا بنیادی مقصد اسلامی بھائیوں،اسلامی بہنوں،جامعاتُ المدینہ و مدارس المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانا اور انہیں مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلانا ہے۔شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَولانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ارشاد فرماتے ہیں کہ کاش! دیگر فرائض  وسنن کی بجاآوری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور بہنیں ان مدنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دَسْتُورُ الْعَمَل  بنالیں اور تمام ذمہ دارانِ  دعوتِ اسلامی اپنے حلقے میں ان مدنی انعامات کو عام کریں تاکہ ہر مسلمان اپنی قبر و آخرت کی بہتری  کیلئے ان کو اِخلاص کے ساتھ اپناکر اللہکریم کے فضل و کرم سے جَنَّتُ الْفِردَوْس میں  اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔آئیے!ہم سب نِیَّت کرتی ہیں کہ نہ صرف خود مدنی انعامات پر عمل کی