Share this link via
Personality Websites!
کوشش کریں گی بلکہ دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلا ئیں گی ۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!شَیْخِ طریقت،اَمیرِاَہْلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابُو بلال محمدالیاس عطّارقادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے جَشنِ مِیْلَادمَنانے والے عاشقانِ مِیلادکواپنے مکتوب(Letter)میں کچھ اَہَمّ مَدَنی پُھول عطا فرمائے ہیں۔آئیے!چند مدنی پھول سماعت کیجئے:
اسلامی بہن کا بے پردَگی کرنا حرام ہے۔ برائے کرم! رَبِیْعُ النُّوْر شریف رَبِیْعُ الاوّل کی بَرَکت سے اسلامی بہنیں مُستَقِل شَرعی پَردہ اور زَہے قسمت!مَدَنی بُرقع پہننے کرنے کی نِیَّت کریں۔( عورت کا بے پردَگی کرنا حرام اور فوراً توبہ کرکے ان گُناہوں سے باز آنا واجِب ہے ۔)
جُھک گیا کعبہ سبھی بُت مُنہ کے بَل اَوندھے گِرے
دَبدبہ آمد کا تھا ، اَھْلاً وَّ سَھْلاً مرحبا
(وسائلِ بخشش ص۱۴۷)
سُنَّتو ں اور نیکیوں پر اِسْتِقامت پانے کا عظیم مَدَنی نُسخہ یہ ہے کہ تمام عاشقانِ رسول اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں روزانہ ’’فکرِ مدینہ‘‘ کرتے ہوئے مَدَ نی اِنْعامات کے رِسالے پُر کرکے ہر ماہ(کی پہلی تاریخ کو ) جَمع کروانے کی نِیَّت کر یں،اگر نیّت بنتی ہو توہاتھ اُٹھا کر کہئے:اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ(یاد رکھئے اگر دل میں نیّت نہ ہونے کے باوجود جان بوجھ کر دکھا وے کیلئے ہاتھ اٹھانا کہ میں بھی نیّت کرتی ہوں گناہ ہے۔)
بدلیاں رَحمت کی چھائیں بُوندیاں رَحمت کی آئیں
اب مُرادیں دل کی پائِیں آمدِ شاہِ عَرَب ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami