Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten
ہراسلامی بہن حسبِ توفیق زِیادہ، 112ورنہ کم اَزْ کم 12روپے کے مکتبۃُ المدینہ کے رسائل اور مَدَنی پُھولوں کے مُختلف پمفلٹ تقسیم کروائیں۔اِسی طرح سارا سال تقسیمِ رسائل کا اِہتمام فرماکر نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائیے۔شادی غَمی کی تَقاریب میں اور مرحوموں کے ایصالِ ثواب کی خاطر بھی’’تقسیمِ رسائل ‘‘کی ترکیب کیجئے!اور دیگر مُسلمانوں کو اس کی ترغیب دیجئے۔
بانٹ کر مَدَنی رسائل دِین کو پھیلا ئیے
کرکے راضی حق کو حقدارِ جِناں بن جائیے
سگ ِمدینہمکتبۃ المدینہ کا تحریر کردہ پمفلٹ ’’جَشنِ ولادت کے 12مدنی پُھول ‘‘ممکن ہو تو 112ورنہ کم اَزْکم 12عدد نیز ہوسکے تو رسالہ ’’صُبحِ بہاراں‘‘12عدد مکتبۃُ المدینہ سے ہَدِیّۃً حاصل کرکے تقسیم کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ سُنَّتوں بھرے بیان کا کیسٹ سُن کر کئی لوگوں کی ا صلاح ہونے کی خبریں ہیں، لہٰذا ایسی کیسٹیں اور V.C.D,S سنتوں بھرے بیانات و مدنی مذاکرات کے میموری کارڈزلوگوں تک پہنچانا، دِین کی عظیم خِدمت او ر بے اِنْتہا ثواب کا باعِث ہے، تو جس سے بن پڑے جشنِ وِلادت کی خُوشی میں بیان کی کیسٹیں اور V.C.D,S خوب تقسیم فرمائیے اورتبلیغِ دین میں حصّہ لیجئے۔شادیوں کے مواقِع پر’’شادی کارڈ‘‘کے ساتھ مدنی رِسالہ اور ہوسکے توبیان کا کیسٹ یاV.C.Dبھی منسلک فرمائیےبیان کردہ میموری کارڈ بھی شامل کیجئے۔عید کارڈزکارَواج ختم کرکے اِس کی جگہ بھی یہی رائج کیجئے تاکہ جو رقم خرچ ہو، اُس سے دِین کا بھی فائدہ ہو ۔ مجھے لوگ قیمتی عید کارڈز بھجواتے ہیں،اِس سے دِل خُوش ہونے کے بَجائے جلتا ہے۔کاش ! عید کارڈ پر خَرچ ہونے والی رقم، دین کے کام میں صَرف کی جاتی!نیزاس پر لگی ہوئی افشاں (یعنی چمکدار پاؤڈر)سے سخت پریشانی ہوتی ہے۔
اُن کے در پے پلنے والا اپنا آپ جواب