Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!صَفَرُالْمُظَفَّر کا مبارک مہینا اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے ، اس کے بعداِنْ شَآءَ اللہ رَبِیْعُ الْاَوَّل کا نُور بار مہینا ہمارے درمیان جلوہ گر ہوجائے گا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس بابرکت مہینے میں پوری دنیا میں لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول اپنے آقا  ومولیٰ،حبیبِِ کبریا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت کا جشن دھوم دھام سےمناکر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اپنی عقیدت  ومَحَبَّت کا اظہار کرتےہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہکئی ملکوں اور شہروں میں اس سلسلے میں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سُنّتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں نبیِّ کریم،رءوف و رحیم کی سیرتِطَیِّبَہ کے دلنشین واقعات اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مختلف اَوصاف کو بیان کیا جاتا ہے،اِنْ شَآءَ اللہ آج کے اس ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بھی ہم آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی تعظیم سے متعلق ایمان افروز قرآنی آیات،تفاسیر،احادیثِ مبارکہ،واقعات و روایات اور علمائے کرام