Book Name:Badshogooni Haram Hai

سب سے پہلی آیت کے ترجمے سے اپنے کام کے بارے میں خودساختہ مفہوم نکال لینا ۔  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی  اسلامی بہنو!بیان کواِخْتِتام کی طَرَف لاتے ہوئے سُنّت کی فَضِیْلَتْ اور چَنْد سُنّتِیْں اور آداب بیان کرنے کی سَعادَت حاصل کرتی ہوں ۔ تاجْدارِ رِسالَت،  شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمْعِ بَزمِ ہدایَت ،نَوْشَۂ بَز مِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر  جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت  )

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عقیقے کی سنتیں اور آداب

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:لڑکا اپنے عقیقے میں گِروی ہے ساتویں دن اُس کی طرف سے جانور ذَبح کیا جائے،اُس کا نام رکھا جا ئے اور سرمُونڈا جائے۔‘‘(تِرمِذی ج۳ ص۱۷۷ حدیث۱۵۲۷)٭گِروی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اُس سے پورا نفع(فائدہ)حاصِل نہ ہوگا جب تک عقیقہ نہ کیا جائے اور بعض (مُحَدِّثین)نے کہا بچّے کی سلامتی اور اُس کی نَشو ونُما(پھلنا پھولنا) اور اُس میں اچّھے اَوصاف (یعنی عمدہ خوبیاں )ہونا عقیقے کے ساتھ وابَستہ ہیں۔(بہارِ شریعت ج ۳ ص ۳۵۴)٭بچّہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذَبْح کیا جاتا ہے اُس کو عقیقہ  کہتے ہیں۔(بہارِ شریعت ج ۳ص۳۵۵ ) ٭لڑکے کے عقیقے