Book Name:Badshogooni Haram Hai

تعلیم وتربیت کیلئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چلنے والے مدرسۃ المدینہ للبنات،جامعۃُ المدینہ للبنات اوردارالمدینہ  للبنات میں داخل کروادیجئے ،اپنے شہر/ عَلاقے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کروائیے، مقامی اسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے 8 مدنی کاموں میں حصہ لے کر نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا مدنی ذہن بنائیے، اگر آپ کی بیٹی بڑی ہو گئیں ہیں مگر ابھی تک قرآن نہیں پڑھا تو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ کروائیے، جہاں اسلامی بہنیں قرآنِ پاک پڑھانے کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کے ضروری مسائل بھی انہیں سمجھاتی ہیں، سکھاتی ہیں، مبلغہ بناتی ہیں، معلمہ بناتی ہیں، ماں باپ کا ادب سکھاتی ہیں، گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھول عطا فرماتی ہیں۔اس کے علاوہ اولاد بالخصوص بیٹی کی بہتر پرورش سے مُتعلق مدنی پھول حاصل کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ’’اولاد کے حقوق" اور "بیٹی کی پرورش‘‘کا مطالعہ بھی بے حد مفید ہے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8 مَدَنی کاموں میں  سے ایک  مَدَنی کام ’’مدنی انعامات‘‘

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بد شگونی جیسے امراض سے پیچھا چھڑانے  کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیےاور ذیلی حلقے کے 8 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئےمَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ” مدنی انعامات“ پر عمل کرنا بھی ہے،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے اور اپنے احتساب  کا بہترین نُسخہ ہے۔اور اپنا محاسبہ