Book Name:Badshogooni Haram Hai

وناظرہ پڑھایا جاتا ہے۔مدرسۃ المدینہ میں مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کو دِینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بالخصوص ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے،اسلامی احکامات کے مطابق اسلامی زندگی گزارنے کااندازسکھایا جاتا ہے،سُنّتیں وآداب بتائے اورسکھائے جاتے ہیں،ماں باپ کا ادب واحترام سکھایا جاتا ہے،چھوٹوں سے شفقت اوربڑوں کا ادب کرنا سکھا یا جاتا ہے،نمازوں کاپابنداورسُنّتوں کاعامل بنانے کی کوشش کی جاتی ہے،جھوٹ بولنے سے بچنے کامدنی ذہن دِیا جاتاہےاللہ کریم ہمیں بھی اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بد شُگُونی کے نقصانات

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بدشُگُونی حرام اور گناہ کا کام ہے  اور اس سے بچنا  بے حد ضرور ی ہے۔ مگر افسوس کہ یہ ایسابھیانک آسیب ہے جو ہمارے مُعاشَرہ کو اپنے پنجے میں جکڑے تباہی کے راسْتے پر لئے جارہا ہے یہ ہماری دُنیاوآخرت کی زِندگی  کو مکمل تباہ کرنے پر تُلا ہوا  ہے اس کے نُقصانات بَہُت ہیں شاید ہم میں سے اَکثرِیَّت اَیسی ہے جو اِن کےنُقصانات سے ہی واقف نہیں ہے ۔

بدشُگُونی کے  نُقصانات میں سے  ایک بَہُت ہی بڑا نُقصان یہ ہے کہ٭بَدشُگُونی کا شکار ہونے والوں کا اللہ پاک پر اِعْتماد اور بھروسا کمزور ہوجاتاہے اور وہ بَجائے اللہ پاک پر بھروساکرنے کے اُن مادّی چیزوں کو اپنے اِعْتقاد کا حصہ بنا لیتے ہیں  کہ جن سے بَد شُگُونی کا تَعلّق ہو اور اِس کے علاوہ ٭ بَد شُگُونی لینے والے کے ذِہن میںاللہ پاک کے بارے میں بَدگمانی پَیْدا ہوجاتی ہے۔٭ اُس کا  تقدیر پر ایمان کمزور ہونے لگتا ہے۔٭ساتھ ہی ساتھ شَیْطانی وَسْوَسوں کا دروازہ بھی  کھلتاہے۔٭بَدفالی سے آدَمی کے اندر تَوَہُّم